Results 1 to 6 of 6

Thread: وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(جگر)

  1. #1
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    duaon mein
    Posts
    126
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    8 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(جگر)

    وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں
    یہ چل رہے ہیں وہ پھر رہے ہیں، یہ آرہے ہیں وہ جارہے ہیں


    وہی قیامت ہے قد بالا، وہی ہے صورت وہی سراپا
    لبوں کو جنبش، نگہ کو لرزش، کھڑے ہیں اور مُسکرارہے ہیں


    وہی لطافت، وہی نزاکت، وہی تبسم، وہی ترنم
    میں نقش حرماں بنا ہوا ہوں، وہ نقشِ حیرت بنا رہے ہیں


    خرامِ رنگیں، نظامِ رنگیں، کلام رنگیں، پیام رنگیں
    قدم قدم پر، روش روش پر ، نئے نئے گُل کھلا رہے ہیں


    شباب رنگیں، جمال رنگیں، وہ سر سے پا تک تمام رنگیں
    تمام رنگیں بنے ہوئے ہیں، تمام رنگیں بنا رہے ہیں


    تمام رعنائیوں کے مظہر، تمام رنگینیوں کے منظر
    سنبھل سنبھل کر، سمٹ سمٹ کر سب ایک مرکز پر آرہے ہیں


    بہار رنگ و شباب ہی کیا، ستارہ و ماہتاب ہی کیا
    تمام ہستی جھکی ہوئی ہے، جدھر وہ نظریں جھکا رہے ہیں


    شراب آنکھوں سے ڈھل رہی ہے، نظر سے مستی اُبل رہی ہے
    چھلک رہی ہے، اچھل رہی ہے، پئے ہوئے ہیں پلا رہے ہیں


    خود اپنے نشے میں جھومتے ہیں، وہ اپنا منہ آپ چومتے ہیں
    خرام مستی بنے ہوئے ہیں، ہلاکِ مستی بنا رہے ہیں


    وہ روئے رنگیں وہ موجہء نسیم کہ جیسے دامانِ گل پہ شبنم
    یہ گرمیء حسن کا ہے عالم، عرق عرق میں نہارہے ہیں


    یہ مست بلبل بہک رہی ہے، قریبِ عارض چہک رہی ہے
    گلوں کی چھاتی دھڑک رہی ہے ، وہ دستِ رنگیں بڑھا رہے ہیں


    یہ موجِ دریا، یہ ریگ صحرا، یہ غنچہ و گل یہ ماہ و انجم
    ذرا جو وہ مسکرا دیئے ہیں، یہ سب کے سب مسکرا رہے ہیں


    فضا یہ نغموں سے بھر گئی ہے کہ موجِ دریا ٹھہر گئی ہے
    سکوت نغمہ بنا ہوا ہے، وہ جیسے کچھ گنگنا رہے ہیں


    اب آگے جو کچھ بھی ہو مقدر، رہے گا لیکن یہ نقش دل پر
    ہم ان کا دامن پکڑ رہے ہیں، وہ اپنا دامن چھڑا رہے ہیں


    ذرا جو دم بھر کو آنکھ جھپکی، یہ دیکھتا ہوں نئی تجلی
    طلسم صورت مٹا رہے ہیں، جمال معنی بنا رہے ہیں


  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    karachi
    Age
    28
    Posts
    997
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    45 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474844

    Default Re: وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(

    Bohat umdah
    Keep sharing
    idamg0 - وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(جگر)

  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    duaon mein
    Posts
    126
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    8 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(

    Quote Originally Posted by cute ruba View Post
    Bohat umdah
    Keep sharing

    keeep visiting


  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(

    great sharing

  5. #5
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(

    ala...
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(جگر)

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  6. #6
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    lahore
    Posts
    529
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    144 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: وہ کب کے آئے بھی اور گئے بھی ، نظر میں اب تک سما رہے ہیں...,(

    Excellent*****
    "Relationships Never Die A Natural Death.They R Alwayz Murdered"......
    Think About It........!!!

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •