Results 1 to 6 of 6

Thread: Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai


    اشفاق کو بات کرنے کا چسکا ہے اس نے خاکروب سے بات چھیڑی' کہنے لگا' اے میاں' تم چوہڑے ہو کیا۔ دکھتے نہیں کہ چوہڑے ہو۔
    وہ رک گیا' بولا بابو جی۔ میں عیسائی ہوں۔ چوہڑا نہیں ہوں۔
    عیسائی تو ہو ٹھیک ہے' اشفاق نے کہا' پر کیا یہ کام تمہارا جدی کام ہے۔
    جی نہیں' وہ بولا' یہ کام ہمارا جدی کام نہیں ہے۔ یہ کام میرا کام بھی نہیں ہے۔
    تو پھر کیوں کر رہے ہو تم یہ کام۔
    بس جی مجبوری ہے۔
    کیسی مجبوری ہے۔
    بس جی میں دفتر میں چپڑاسی تھا' بھر حکم ہو گیا کہ فضل مسیح جھاڑو کا کام کرو۔
    کس نے حکم دیا۔
    جی میرے مرشد نے حکم دیا۔مجھ سے ایک غلطی ہو گئی تھی۔ مرشد نے سزا دے دی۔ بولا' فضل مسیح تین سال گندگی اٹھاؤ' پھر تین سال جھاڑو لگاؤ۔ چھ سال کے بعد ہم سے آ کر بات کرنا۔
    فضل مسیح کی بات سن کر شہاب کے کان کھڑے ہوگئے۔ بولا فضل مسیح عیسائیوں مین بھی مرشد ہوتے ہیں کیا۔
    صاحب جی' وہ بولا' یہ تو بندے بندے کی بات ہے' ' کوئی مرشد مان لیتا ہے' کوئی نہیں مانتا۔ کوئی زبردستی نہیں صاحب جی۔ ایسے بھی ہیں جو مرشد مان کر بھی حکم نہیں مانتے ۔ آپ مسلمانوں میں بھی تو یہی ہوتا ہے جی۔ ان کے لئے چائےکا ایک پیالہ منگوائیے' شہاب نے کہا۔
    فضل نے دونوں ہاتھ جوڑ کر ماتھے پر رکھ لئے۔ بولا' نہیں سرکار چائےکی تکلیف نہیں کریں۔ چائے میں نہیں پیتا۔
    کیوں نہیں پیتے' اشفاق نے پوچھا۔
    حکم نہیں ہے' بابو جی' وہ بولا۔
    چائے کی مناعی ہے کیا۔ نہیں مناعی تو نہیں۔ دو جے سے لے کر پینے کا حکم نہیں ہے۔ لیکن کیوں۔
    حکم تو حکم ہوتا ہےجی۔ اس میں نہ نہیں ہوتا۔ کس لئے نہیں ہوتا۔ پچھنا (پوچھنا)نہیں ہوتا جی۔ پچھنا حجت ہے۔ حکم ہے کہ فضل مسیح کسی کا دیا ہوا نہیں کھانا پیتا۔ کسی کادیا ہوا نہیں پہننا۔ ادھار نہیں منگنا چاہے فاقے آئیں' پڑے آئیں فاقے۔
    بڑے سخت حکم ہیں ' اشفاق نے کہا۔
    بابو جی' وہ بولا' جو سخت نہ ہو تو پھر وہ حکم ہی کیا ہوا۔
    تم نہ مانو' میں نے کہا۔۔۔فضل مسیح ہنسا بولا' صاحب جی مرشد مان کر حکم نہ مانے وہ مرد نہیں چوہڑا ہے ' چوہڑا۔
    ہم مسلمانوں میں تو بہت سارے ایسے ہیں فضل مسیح جو مرشد تو بنا لیتے ہیں پر حکم نہیں مانتے میں نے بات کی وضاحت کی۔
    بس جی اسی لئے مسلمان رل رہے ہیں۔ کوئی قدر نہیں' کوئی مان نہیں' وکھو وکھ ہو رہے ہیں' انگلاں ہی انگلاں مٹھ نہ بنے۔
    صاحب صرف مسلمان کی گل نہیں۔ مسلمان ہو' عیسائی ہو' سکھ ہو'ہندو ہو کوئی بھی ہو۔ اس سے فرق نہیں پڑتا۔ بس شرط اک ہے حکم منے۔ اگوں بولنا نہیں۔ پچھنا نہیں۔ بس سر جھکا دینا ہے جس قوم نے حکم منیا وہ چڑھ گئی' نہ منیا تو رل گئی۔
    تم مسلمان کیوں نہیں ہو جاتے' اشفاق نے اسے چھیڑا۔
    کیا فرق پڑے گا جی' وہ بولا' میں تو یہی رہوں گاجی۔ جو میں ہوں' میری بھل (غلطی) بھی یونہی رہے گی۔ یہاں تو بھل ہو جائے تو بندہ پراسچیت کر لیتا ہے۔ مسلمانوں میں تو بھل ہو جائے تو ناواں کاٹ دیتے ہیں۔ اک چانس بھی نہیں دیتے۔ اور پھر مسلمان پیراں نے بڑی اوچی شرطاں لگا رکھیاں نیں۔ کوئی سالوں سال کھوہ میں لٹک کر نام جپتا ہے' کوئی سالوں سال پیٹ پر پتھر بنے پھرتا ہے۔ کوئی اپنے پتر نوں خود قربان کرنےکو اٹھ کھڑا ہوتا ہے ۔توبہ جی ' توبہ یہ تو جنوں کے کام ہیں۔ ان کےلئے سمندر جیسا حوصلہ چاہئے۔ صاحب جی
    ممتاز مفتی' الکھ نگری' صفحہ:364
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 07:04 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

    bohat umda

    eq2hdk - Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    Default re: Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

    lajwab

  4. #4
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default re: Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

    superb

  5. #5
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default re: Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

    Awesome

  6. #6
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

    ala.......
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Ashfaque Ko Bat Karne Ka Chaska Hai

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •