Results 1 to 6 of 6

Thread: پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات


    پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات


    پاکستان کی تاریخ کا پہلا ہوائی حادثہ بیرون ملک 20 مئی 1965 ء کو پیش آیا ۔ اس حادثے کا شکاوہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 705 بوئنگ 720 براستہ قاہرہ لندن کے افتتاحی روٹ پر تھی ۔ یہ جہاز قاہرہ ائیر پورٹ پر لینڈنگ کرتے ہوئے تباہ ہو گیا تھا ۔ اس حادثے میں 124 افراد جاں بحق ہوئے تھے ، جن میں 22 صحافی بھی شامل تھے ۔
    دوسرا حادثہ فوکر طیارے f27 کا تھا جو 6 اگست 1970 کو جیسے ہی اسلام آباد ائیر پورٹ سے بلند ہوا طوفان میں گھر گیا اور راولپنڈی سے گیارہ میل دور ”راوت“ کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا ۔ اس حادثے میں تمام 30 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔
    آٹھ ستمبر 1972 کو فوکر طیارہ f27 (فلائٹ نمبر 631) اسلام آباد سے اڑنے کے بعد راولپنڈی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔ جہاز میں سوار 26 مسافر جان کی بازی ہار گئے تھے ۔
    26 نومبر 1979 کو پی آئی اے کا بوئنگ 707 فلائٹ نمبر740 جدہ ائیر پورٹ سے حاجیوں کو لے کر وطن واپس آ رہا تھا کہ طائف کے قریب اس کے کیبن میں آگ لگ گئی اور جہاز جل کر تباہ ہو گیا اور 145 مسافر اور عملے کے گیارہ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
    23 اکتوبر 1896 کو پی آئی اے کا فوکر f27 پشاور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ۔ جہاز میں سوار 54 افراد میں سے 13 جاں بحق ہوئے ۔
    25 اگست1989 کو پی آئی اے کا فوکر طیارہ pk-404 گلگت کے قریب برف پوش پہاڑوں میں گر کر لاپتہ ہو گیا ۔ 21 سال گزرنے کے باوجود جہاز کا ملبہ اور لاشیں نہیں مل سکی ہیں ۔ جہاز کی تلاش میں 73 امدادی مشنز بھیجے گئے جو ناکام رہے ۔ واضح رہے کہ طیاروں کے ایر کرافٹ کریشز ریکارڈ آفس اور دیگر اداروں نے لاشیں اور جہاز کا ملبہ نہ ملنے کے باعث اسے ابھی تک حادثہ تسلیم نہیں کیا ہے ۔
    28 ستمبر 1992کو پی آئی اے کی ائیر بس a300 فلائٹ نمبر268 نیپال کے دارلحکومت کٹھمنڈو سے صرف چندمنٹ کی دوری پر بادلوں سے ڈھکے ہوئے پہاڑوں سے ٹکراکر تباہ ہو گئی ۔ عملے کے بارہ افراد سمیت 155مسافر ہلاک ہو گئے ۔ اس حادثے کی وجہ جہاز کی مقرر کردہ بلندی سے تقریبا 1600 فٹ نیچی پرواز تھی ۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا بیرون ملک مسافر بردار ہوائی جہاز کا سب سے بڑا حادثہ تھا ۔
    اس سانحے کے چودہ سال بعد دس جولائی 2006 کو پی آئی اے کا فوکر طیارہ f27فلائٹ نمبر 688 فضا میں بلند ہونے کے دس منٹ بعد ملتان کے قریب گندم کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ لاہور جانے والی اس فلائٹ میں عملے کے چار ارکان کے علاوہ 41 مسافر جاں بحق ہوئے تھے ۔ حادثے کی وجہ فنی خرابی قرار دی گئی ۔
    28 جولائی 2010کو نجی ائیر لائن ائیر بلو کا جہاز ائیر بس a321 اسلام آباد کے قریب شمال مشرق میں مارگلہ میں پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ کراچی سے روانہ ہونے والی اس فلائٹ میں عملے کے چھ افراد سمیت تمام 152 افراد جاں بحق ہو ئے ۔





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

    SO Sad & Disappointing

  3. #3
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

    Allah Taala hum sab per reham farmen aur dilon main reham dalen Ameen

  4. #4
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

    aameenn





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  5. #5
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    !N ur H3aRt
    Posts
    92
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

    allah is hadsee main jaan bahaq hone wale musafiroon ki maghfirt farmae...
    HO2JLl - پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

  6. #6
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

    honi ko kon taal skta hai
    Ameen !

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - پاکستانی تاریخ کے اہم فضائی حادثات

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •