Results 1 to 8 of 8

Thread: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

  1. #1
    The Prince's Avatar
    The Prince is offline میرا موبائل ہےناآپکے پاس۔
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    839
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474843

    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔
    جیسے مہتاب کو بے انت سمندر چاہے
    جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترے
    جیسے خوشبو کو ہوا، رنگ سے ہٹ کر چاہے
    جیسے پتھر کے کلیجے سے کرن پھوٹتی ہے
    جیسے غنچے کھلے موسم سے حنا مانگتے ہیں
    جیسے خوابوں میں خیالوں کی کمان ٹوٹتی ہے
    جیسے بارش کی دعا آبلہ پا مانگتے ہیں
    میرا ہر خواب میرے سچ کی گواہی دے گا
    وسعتِ دید نے تجھ سے تیری خواہش کی ہے۔
    میری سوچوں میں کبھی دیکھ سراپا اپنا!
    میں نے دنیا سے الگ تیری پرستش کی ہے۔
    خواہشِ دید کا موسم کبھی دھندلا جو ہوا
    نوچ ڈالی ہیں زمانے کی نقابیں میں نے
    تیری پلکوں پہ اترتی ہوئی صبحوں کے لیے
    توڑ ڈالی ہیں ستاروں کی طنابیں میں نے
    میں نے چاہا کہ تیرے حسن کی گلنار فضا
    میری غزلوں کی قطاروں سے مہکتی جائے
    میں نے چاہا کہ میرے فن کے گلستاں کی بہار
    تیری آنکھوں کے گلابوں سے مہکتی جائے
    طے تو یہ تھا کہ سجاتا رہے لفظوں کے کنول
    میرے خاموش خیالوں میں تکلم تیرا
    رقص کرتا رہے، بھرتا رہے، خوشبو کا خمار
    میری خواہش کے جزیروں میں تکلم تیرا۔
    تو مگر اجنبی ماحول کی پروردہ کرن
    میری بجھتی ہوئی راتوں کو سحر کر نہ سکی۔
    تیری سانسوں میں مسیحائی تو تھی لیکن تو بھی
    چارۂ زخمِ غمِ دیدہ تر، کر نہ سکی۔
    تجھ کو معلوم ہی کب ہے کہ کسی درد کا داغ
    آنکھ سے دل میں اتر جائے تو کیا ہوتا ہے؟؟
    تو کہ سیماب طبیعت ہے تجھے کیا معلوم!
    موسمِ ہجر ٹھہر جائے تو کیا ہوتا ہے؟
    تو نے اس موڑ پہ توڑا ہے تعلق کہ جہاں
    دیکھ سکتا نہیں کوئی بھی پلٹ کر جانا!
    اب یہ عالم ہے کہ آنکھیں جو کھلیں گی اپنی ،
    یاد آئے گا تیری دید کا منظر جاناں!
    مجھے سے مانگے گا تیرے عہدِ محبت کا حساب ،
    تیرے ہجراں کا دہکتا ہوا محشر جاناں!
    یوں میرے دل کے برابر تیرا غم آیا ہے،
    جیسے شیشے کے مقابل کوئی پتھر جاناں!
    جیسے مہتاب کو بے انت سمندر چاہے،
    میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!!!!۔

    محسن نقویؔ
    Mhbt zps0200a907 - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔
    123 - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    khoob...
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    839 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1180
    Rep Power
    21474971

    Default Re: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    /up
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔


    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  5. #5
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔




    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  6. #6
    The Prince's Avatar
    The Prince is offline میرا موبائل ہےناآپکے پاس۔
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Pakistan
    Posts
    839
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474843

    Default Re: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    لگتا ہے کہ سب نے اسے صرف پڑھا ہے۔ کسی نے غور نہیں کیا کہ محسن نقوی کیا کہہ گئے ہیں۔
    ارے آپ لوگ اس نظم پر غور تو کرو، محبت کی کتنی گہرائی شامل ہے اس میں۔ کتنے استعارے اور تشبیہات استعمال ہوئی ہیں۔ کیا غضب کی لفاظی کی گئی ہے۔
    Mhbt zps0200a907 - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔
    123 - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

  7. #7
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    !♥!♥Chand nagar♥!♥!
    Posts
    1,495
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    314 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    648547

    Default Re: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    wah wah khobsoorat
    935547 165275840304798 1354415706 n - میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

  8. #8
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: میں نے اس طور سے چاہا تجھے اکثر جاناں!۔

    out class sharing.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •