Results 1 to 5 of 5

Thread: میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق

  1. #1
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    duaon mein
    Posts
    126
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    8 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق

    غزل
    (ذوق)

    میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا
    نہ وہ پتھر ہے پھسلنا کہ پھسل جاؤں گا

    دل یہ کہتا ہے کہ تاچرخِ زحل جاؤں گا
    بلکہ میں توڑ کے اُس کو بھی نکل جاؤں گا

    آج اگر راہ نہ پاؤں گا تو کل جاؤں گا
    کوچہء یار میں ، میں سر ہی کے بل جاؤں گا

    کہتا وحشت سے ہے یہ جامہء پیری میرا
    دیکھ کپڑا ہوں پُرانا ابھی چل جاؤں گا

    عقل سے کہہ دو کہ لائے نہ یہاں اپنی کتاب
    میں ہوں دیوانہ ابھی گھر سے نکل جاؤں گا

    اے صنم در پہ نہیں دیر میں جا بیٹھوں گا
    کچھ میں بچہ تو نہیں ہوں کہ مچل جاؤں گا

    کہتا پیراہن گل ہے یہ نزاکت سے نسیم
    ہاتھ مجھ کو نہ لگانا کہ نکل جاؤں گا

    سنتے ہو زاہد و ناصح جو ہیں سمجھاتے مجھے
    کیا بدل دیویں گے یہ اور میں بدل جاؤں گا

    دل یہ کہتا ہے کہ تو ساتھ نہ لے چل مجھ کو
    جا کے میں واں ترے قابو سے نکل جاؤں گا

    مدرسہ میں بھی اگر جاؤں گا تو جائے کتاب
    شیشہء بادہ لئے زیرِ بغل جاؤں گا

    کوچہء یار میں جاؤں گا تو مثلِ خورشید
    پاسِ آداب سے میں سر ہی کے بل جاؤں گا

    دل کہے ہے کہ مجھے روزنِ سینہ سے نکال
    ورنہ خون ہو کے میں آنکھوں سے نکل جاؤں گا

    سرد مہروں سے فلک ڈال نہ پالا کہ بن آگ
    نخلِ سرمازدہ کی طرح سے جل جاؤں گا

    آنکھ سے اشک صفت مجھ کو گرا کر سنبھال
    میں نہیں وہ کہ سنبھالے سے سنبھل جاؤں گا

    قیس و فرہاد کو بتلاؤں گا کچھ عشق کی راہ
    اب کی میں گر طرفِ دشت و جبل جاؤں گا

    گر پڑا آگ میں پروانہ دمِ گرمی شوق
    سمجھا اتنا بھی نہ کمبخت کہ جل جاؤں گا

    ہوں میں وہ مشتاقِ شہادت کہ ترے ہاتھ سے میں
    پائے کو یاں تہِ شمشیر اجل جاؤں گا

    جنبشِ برگ صفت باغِ جہاں میں اے ذوق
    کچھ نہ ہاتھ آئے تو میں ہاتھ تو مل جاؤں گا


  2. #2
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق


    Keep Sharing

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق

    nich
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق


    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  5. #5
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default Re: میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق

    khub
    suno hworiginal - میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوقღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - میں کہاں سنگِ درِ یار سے ٹل جاؤں گا ....ذوق

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •