Results 1 to 2 of 2

Thread: یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی

  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    candel یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی

    یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی
    یہ شہر تمہارا اپنا ہے، اسے چھوڑ نہ جاؤ انشا جی

    جتنے بھی یہاں کے باسی ہیں، سب کے سب تم سے پیار کریں
    کیا اِن سے بھی منہہ پھیروگے، یہ ظلم نہ ڈھاؤ انشا جی

    کیا سوچ کے تم نے سینچی تھی، یہ کیسر کیاری چاہت کی
    تم جن کو ہنسانے آئے تھے، اُن کو نہ رلاؤ انشا جی

    تم لاکھ سیاحت کے ہو دھنی، اِک بات ہماری بھی مانو
    کوئی جا کے جہاں سے آتا نہیں، اُس دیس نہ جاؤ انشا جی

    بکھراتے ہو سونا حرفوں کا، تم چاندی جیسے کاغذ پر
    پھر اِن میں اپنے زخموں کا، مت زہر ملاؤ انشا جی

    اِک رات تو کیا وہ حشر تلک، رکھے گی کھُلا دروازے کو
    کب لوٹ کے تم گھر آؤ گے، سجنی کو بتاؤ انشا جی

    نہیں صرف “قتیل“ کی بات یہاں، کہیں “ساحر“ ہے کہیں “عالی“ ہے
    تم اپنے پرانے یاروں سے، دامن نہ چھڑاؤ انشا جی
    Last edited by T@nHA.D!L; 23-04-2012 at 07:48 PM.

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: یہ کس نے کہا تم کوچ کرو، باتیں نہ بناؤ انشا جی

    nicee

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •