Results 1 to 4 of 4

Thread: آپکی پریشانی، میرے سوال ، اور قرآن کے جواب

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel آپکی پریشانی، میرے سوال ، اور قرآن کے جواب

    11171032769v - آپکی پریشانی، میرے سوال ، اور قرآن کے جواب




    دنیا پریشانیوں اور مصائب سے بھری پڑی ہے


    ہر انسان کوئی نا کوئی غم لیے بیٹھا نظر آتا ہے



    کیا آپ کو بھی کوئی پریشانی ہے ؟؟؟؟


    چلیں آج ذرا اس دنیا کی تمام پریشانیوں کا علاج تلاش کرتے ہیں

    اور

    قرآن سے کچھ سوالات کرتے ہیں





    آگے بڑھیں ؟؟



    اوکے





    فتاۃ :
    یہ پریشانیاں انسان کو کیون آتی ہیں ؟؟ جب کے ہمارا رب تو ہم سے بہ*ت محبت کرتا ہے ؟؟



    قرآن :

    أَمْ حَسِبْتُمْ أَن تَدْخُلُواْ الْجَنَّةَ وَلَمَّا يَأْتِكُم مَّثَلُ الَّذِينَ خَلَوْاْ مِن قَبْلِكُم مَّسَّتْهُمُ الْبَأْسَاء وَالضَّرَّاء وَزُلْزِلُواْ حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللّهِ أَلا إِنَّ نَصْرَ اللّهِ قَرِيبٌ [البقرة : 214]

    کیا تم یہ گمان کرتے ہو کہ ایسے ہی جنت میں چلے جاؤ گے ؟؟
    حالانکہ اب تک تم پر وہ حالات نہیں آئے جو تم سے پہلے لوگوں پر آئے تھے
    انہیں بیماریاں اور مصیبتیں پہنچیں اور یہاں تک جنجھوڑے گئے کہ رسول اور ایمان والے کہنے لگے کہ اللہ کی نصرت کب آئے گی ؟؟
    سن رکھو اللہ کی مدد بہت قریب ہی ہے


    فتاۃ :


    مگر اس سخت آزمائش کی وجہ؟



    قرآن :

    وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ أَخْبَارَكُمْ [محمد : 31]
    یقینا ہم تمہیں آزمائیں گے یھاں تک کے ہم مجاھدین (کوشش کرنے والے) اور صبر کرنے والوں کو جان لیں
    اور تمھاری حالتوں کو بھی جانچ لیں


    وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ [البقرة : 155]

    ہم کسی نہ کسی طرح ضرور تمھاری آزمائش کریں گے ، دشمن کے خوف سے، بھوک پیاس سے
    مال وجان اور پھلوں کی کمی سے۔۔۔۔۔ اور صبر کرنے والوں کو خوشخبری سنادو




    فتاۃ :
    صبر کرنے والوں کی کوئی خاص علامت؟

    قرآن :

    الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ أُولَـئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِّن رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَـئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ
    [البقرة156 : 157]

    انہیں جب کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں ( ہم تو اللہ کی ملکیت ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں)
    یہی وہ لوگ ہیں جن پر انکے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں



    فتاۃ :
    زبردست
    اچھا مجھے کچھ پریشانیاں ہیں کس کے پاس جاؤں ؟؟
    جو میری پریشانی کو سمجھ بھی سکے اور پریشانی ختم بھی کر سکے ؟؟؟
    کیا کوئی ہے جو میری پکار فورا سن سکے ؟؟؟




    قرآن :

    وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ

    تمھارے رب کا فرمان ہے
    مجھے پکاروو میں تمھاری پکااار سنوں گا قبول کرونگا



    فتاۃ :

    اچھا واقعی ؟ کیا میرا رب میری پکار فورا سن لے گا ؟؟



    قرآن :
    وإذا سألك عبادي عني فإني قريب أجيب دعوة الداع إذا دعان فليستجيبوا لي وليؤمنوا بي لعلهم يرشدون

    اور جب میرے بندے میرے بارے میں آپ سے سوال کریں تو کہہ دیں
    میں بے حد قریب ہوں ہر پکارنے والے کی پکار کو جب وہ مجھے پکارے ،
    قبول کرتا ہوں



    فتاۃ:
    سبحان اللہ
    پاک ہے میرا رب

    ھممممممم

    وہ صرف میری نہیں ہر پکارنے والے کے قریب ہے اور سبھی کی پکار کو سنتا ہے قبول کرتا ہے

    پھر مجھے کیا ضرورت لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ؟؟؟

    لوگوں کے مزاروں پر سر ٹکنے کی ؟؟



    مگررررررر


    ایک بات ہے
    میں نےبعض علماؤں سے سنا ہے کہ
    میں بہت گناہ گار ہوں
    اس لیے مجھے کسی نا کسی ولی کے وسیلے سے دعاء کرنی چاہیے
    کیونکہ شاید انکے مطابق گناہ گار خود بغیر وسیلے کے دعاء نہیں کرسکتا
    کیونکہ اسکے گناہ بہت ہیں
    کیا یہ بات صحیح ہے؟




    قرآن :

    قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعاً إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ [الزمر : 53]

    ( آپ کا رب فرماتا ہے ) کہہ دو میرے بندو ! جنھوں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے (گناہوں کی کثرت سے)
    تم اللہ کی رحمت سے ناامید نا ہو جاؤ یقینا اللہ تعالی تمام گناہوں کو بخش دیتا ہے اور وہ بہت ہی بخشش اور رحمت والا ہے



    فتاۃ:

    سبحان اللہ
    پاک ہے میرا رب
    مگرررر
    میرے گناہ تو بہت ہیں کیا سب کی بخشش ممکن ہے؟


    قرآن :

    إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلاً صَالِحاً فَأُوْلَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ وَكَانَ اللَّهُ غَفُوراً رَّحِيماً

    جو لوگ توبہ کریں اور ایمان لائیں اور نیک کام کریں تو ایسے لوگوں کے گناہوں کو اللہ نیکیوں سے بدل دیتا ہے ، اللہ بہت ہی بخشنے والا اور مہربانی کرنے والا ہے


    فتاۃ:

    افففف سبحان اللہ
    پاک ہے میرا رب
    کیا واقعی؟
    اللہ میرے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے گا؟



    قرآن :
    إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّـيِّئَاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّاكِرِينَ
    [هود : 114]

    یقینا نیکیاں برائیوں کو ختم کردیتیں ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت پکڑنے والوں کے لیے




    فتاۃ:

    سبحان اللہ
    پاک ہے میرا رب

    اب میں ضرور اپنے گناہوں کو مٹا کر بغیر وسیلوں کے خود اپنے رب کو مناؤں گی
    مجھے اب کسی کے مزاروں کے چکڑ کاٹنے کی ضرورت نہیں

    مگرررررر

    میرے پاس تو علم ہی نہیں میں تو جاہل ہوں مجھے کون دین سیکھائے گا ؟



    قرآن :

    لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِن كَانُواْ مِن قَبْلُ لَفِي ضَلالٍ مُّبِينٍ
    [آل عمران : 164]


    اللہ تعالی نے مومنوں پرسب سے بڑا احسان کیا کہ انہیں میں سے ان میں ایک رسول بیھجا، جو انہیں اسکی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے اور اس سے پہلے وہ سب گمراہی میں تھے



    فتاۃ:

    سچ میں یہ بہت بڑا احسان ہے مگر میری بد نصیبی کہ کبھی اپنے رسول کی کتاب کو کھول کر پڑھنے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی

    اس لیے جاہل ہی رہ گئی اب میں کیا کروں ؟



    قرآن :
    قُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْماً
    [طه : 114]

    کہو یا رب میرے علم میں اضافہ کر




  2. #2
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    candel Re: آپکی پریشانی، میرے سوال ، اور قرآن کے جواب

    فتاۃ:
    ماشاء اللہ زبردست دعاء ہے

    مجھے ڈر ہے کہیں میرا دل پھیر نا پلٹ جائے انہی شرکیات کی طرف
    اسکے لیے میں کیا دعاء پڑھا کروں؟



    قرآن :
    رَبَّنَا لاَ تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ
    [آل عمران : 8]

    اے ہمارے رب ! ہمیں ھدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑے نہ کردے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما یقینا تو بہت ہی عطا کرنے والا ہے



    فتاۃ:
    ھممم ماشاء اللہ زبردست

    مجھے بہت سے لوگوں نے پریشان کیا ہوا ہے
    میں کیا کروں کیا ؟


    قرآن :
    فَقُلْ حَسْبِيَ اللّهُ لا إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ
    [التوبة : 129]

    تو آپ کہہ دو میرے لیے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عظیم عرش کا مالک ہے



    فتاۃ:
    سبحان اللہ اس دعاء نے تو مجھے توحید کی لذت ہی چکا دی بہت خوووووب

    مجھے اولاد چاہیے ہے
    کیا پڑھا کروں؟



    قرآن :
    رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاء
    [آل عمران : 38]

    اے میرے پروردگار مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا کر بے شک تو ہی دعا سننے والا ہے



    رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْداً وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
    [الأنبياء : 89]

    اے میرے پروردگار مجھے تنہا نہ چھوڑ ، تو سب سے بہتر وارث دینے والا ہے




    فتاۃ:
    اووووہ بہت ہی خوووب زبردست دعاء سیکھا دی
    ویسے ہی لوگ مجھے کہتے تھے کہ جاکر فلاں بابا کے مزار پر قربانی کرو چادر چڑھاؤ تاکہ اولاد مل جائے
    اب مجھے ہر جگہ کی ٹھوکريں کھانی نہیں پڑینگی
    یا رب تیری کتاب عظیم ہے مگر میں ہی جاہل تھی جو اب تک اس کتاب سے دور رہ کر دنیا کے دھکے کھا رہی تھی


    ایک اور سوال
    میں چاہتی ہوں میں نمازی بن جاؤں میری اولاد جب ہو تو وہ بھی بہت نیک اور نمازی ہوں
    اس کے لیے کوئی خاص دعاء؟


    قرآن:
    رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء
    [إبراهيم : 40]
    اے میرے پالنے والے مجھے نماز کا پابند بنا اور میری اولاد میں سے بھی اور میری دعا قبول فرما



    فتاہ:
    یا سلاااااام زبردست دعاء ہے

    میں چاہتی ہوں کہ میرا رفیق حیات اورمیری اولاد میری آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائیں
    اس کے لیے کیا دعاء پڑھا کروں؟


    قرآن:
    رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاماً
    [الفرقان : 74]

    اے ہمارے پروردگار ہمیں اپنے ازواج (جوڑوں) اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا کر اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا۔


    فتاۃ:
    اووووہ بہت ہی خوووب زبردست دعاء
    کبھی سخت بیمار ہو جاؤں تو کیا دعاء پڑھا کروں؟


    قرآن:
    أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ
    [الأنبياء : 83]

    مجھے بیماری نے پکڑ لیا ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے



    فتاۃ:
    میں چاہتی ہوں جہاں بھی رہوں اللہ کی برکتوں کے ساتھ رہوں
    اس کے لیے کیا کروں؟


    قرآن :
    وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِي مُنزَلاً مُّبَارَكاً وَأَنتَ خَيْرُ الْمُنزِلِينَ
    [المؤمنون : 29]

    کہو کہ اے میرے رب مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں۔


    فتاۃ :
    میں چاہتی ہوں میرے رزق ،میرے مال ، اولاد سب میں برکت ہو
    اس کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے ہے؟


    قرآن:
    فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّاراً يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًۭا ﴿11﴾ وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَ*ٰلٍۢ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّـٰتٍۢ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَـٰرًۭا

    اپنے رب سے بخشش مانگو بے شک وہ بڑا بخشنے والا ہے ،وہ تم پر آسمان کو برستا ہوا چھوڑ دے گا ، اور تمہیں خوب پے درپے مال دے گا اور اولاد میں ترقی دے گا، اور تمہیں باغات دے گا ،اور تمھارے لیے نہریں نکال دے گا



    فتاۃ :
    سبحان اللہ کیا یہ ساری نعمتیں صرف استغفار کرنے سے حاصل ہو سکتیں ہیں ؟


    قرآن:
    مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَاراً

    تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ اللہ تعالی کی عظمت و برتری پر یقین (عقیدہ) نہیں رکھتے ؟



    فتاۃ :
    بے شک میرا رب عظیم ہے مگر ہم ہی اسکی قدر نہیں کرتے
    سچ فرمایا اللہ عزوجل نے

    وَمَا قَدَرُواْ اللّهَ حَقَّ قَدْرِهِ
    اور ان لوگوں نے اللہ کی وہ قدر نہیں کی جیسی قدر کرنا چاہیے تھی
    ہمارا رب صرف استغفار کرنے پر دنیا کی تمام نعمتیں ہمیں بخش دے گا مگر ہم ایسے ڈھیٹ جاہل ہیں
    کہ ہمیں سارا دن رات مزدوری کرنا منظور ہے مگر دن میں 100 بار استغفار ( استغفراللہ) زبان سے ادا کرنا بھی بہت بھاری پڑتا ہے





    فتاۃ :
    یقینا میرا رب پاک ہے عظیم ہے اسکی کتاب میں علم کا خزانہ ہے ہر پریشانی کا علاج ہے

    مگر اس شیطان نے مجھے میرے رب کی عظیم کتاب سے اب تک دور رکھا ہوا تھا

    میں چاہتی ہوںمیں شیاطین اور اسکے وسوسوں سے بچا لی جاؤں
    اسکے لیے کیا کروں؟



    قرآن:
    وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ
    [المؤمنون 97: 98]

    کہو اے میرے رب ! میں شیطانوں کے وسوسوں سے پناہ چاہتی ہوں اور اس بات سے بھی پناہ چاہتی کہ شیطاطین میرے پاس آئیں


    فتاۃ :
    آمین یارب
    مجھے اللہ کے عذاب سے بہت ڈر لگتا ہے مجھے اس سے بچنے کے لیے کوئی دعاء چاہیے ہے


    قرآن:
    ر َبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَاماً
    [الفرقان : 65]

    اے ہمارے پروردگار ہم سے عذاب جہنم ہٹا دے کیونکہ اس کا عذاب چمٹ جانے والا ہے اور وہ رہنے کے لحاظ سے بدترین ٹھکانا ہے



    فتاۃ :
    اللہ بچائے اس برے ٹھکانے سے

    مجھے ڈر ہے اگر اللہ میرے اعمال قبول نا کرے تو؟؟
    اعمال کی قبولیت کے لیے کیا دعاء پڑھا کروں؟


    قرآن:
    رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
    [البقرة : 127]
    اے اللہ ہم سے قبول فرما بے شک تو ہی سننے والا اور جاننے والا ہے



    فتاۃ :
    میری دلی تمنا ہے کہ جنت میں میرا گھر ہو
    اس کے لیے۔۔۔۔۔ کوئی دعاء


    قرآن:
    رَبِّ ابْنِ لِي عِندَكَ بَيْتاً فِي الْجَنَّةِ
    اے میرے رب ! میرے لیے اپنے پاس جنت میں مکان بنا دے



    فتاۃ :
    میں چاہتی ہوں مجھے دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی مل جائے اور میں دونوں جہانوں میں کامیاب ہوجاؤں
    اس کے لیے کیا دعاء پڑھا کروں؟؟؟



    قرآن:
    رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
    [البقرة : 201]

    اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی خیر و بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنم سے نجات دے



    فتاۃ :
    میں چاہتی ہوں آج مسلمانوں کی اس سخت آزمائش میں ہم ثابت قدم رہیں اور ان کفار پر غالب آجائیں
    اس کے لیے کیا دعاء پڑھوں ؟



    قرآن:
    رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْراً وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ
    [البقرة : 250]

    اے ہمارے رب ہمیں صبر دے ،اور ثابت قدم رکھ اور کفار پر ہماری مدد فرما



    فتاۃ:
    یا رب ساری حمد تیرے لیے ہے جس نے ہم جاہلوں پر قرآن جیسی عظیم اور جامع کتاب نازل کی
    جس میں ہر سوال کا جواب موجود ہے
    جس میں تو خود اپنے جاہل بندوں کو دعاؤں کا تک طریقہ سیکھارہا ہے
    دنیا کی ہر مصیبت اور ہر پریشانی کا حل اسی کتاب میں موجود ہے

    مگر یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اس کتاب کو کھولنے کی بجائے لوگوں کے درباروں پر ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں

    مگر

    اب میں اعلانیہ کہوں گی جو میرے ابا الانبیاء ابراھیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا تھا

    بے شک ہم تم سے بیزار ہیں اور ان سے جنہیں تم الله کے سوا پوجتے ہو ہم نے تمہارا انکار کر دیا اور ہمارے اور تمہارے درمیان دشمنی اور بیَر ہمیشہ کے لیے ظاہر ہو گیا یہاں تک کہ تم الله کی وحدانیت پر ایمان لے آؤ۔

    (الممتحنہ)

    تم او رتمہارے پہلے باپ دادا جنہیں پوجتے تھے
    سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں
    جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے راہ دکھاتا ہے
    اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
    اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
    اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا
    اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا

    اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور
    مجھے نيکوں کاروں کے ساتھ شامل کردے

    (سورة الشعراء)



  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: آپکی پریشانی، میرے سوال ، اور قرآن کے جواب

    Jazak Allah Khair

  4. #4
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,713
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Thanked
    10
    Rep Power
    21474862

    Default Re: آپکی پریشانی، میرے سوال ، اور قرآن کے جواب

    I am speechless
    Thank you sajid for this wonderful sharing
    Jazak Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •