Results 1 to 7 of 7

Thread: Behashat Or Khuaf

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Behashat Or Khuaf


    بہشت اور خوف

    ہاں یہ زندگی انعام نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔گو اس کہانی کے ڈانڈے ابتدائے افرینش کے اندھیروں میں چھپے بیٹھے ہیں پر پھر بھی کچھ باتیں ہیں جنہیں ہم جان سکتے ہیں۔ایک وقت تھا جب مقربین کی کوئی فہرست ہمارے بنا مکمل نہیں ہوتی تھی۔جب ملائیکہ سجدوں میں پڑے رشک آمیز آنکھوں سے ہمیں دیکھتے تھے۔اور پھر کچھ ہوا اور ہمیں زمین کی پستیوں پر لا پھینکا گیا۔ہم اس پیچیدہ کہانی کو شجرِ ممنوعہ کی ہوس سے ڈھانپ نہیں سکتے۔

    یہ درحقیقت ایک خواب کی کہانی ہے جسے بہشت میں انڈیل دیا گیا تھا۔جیسے آپ کوئی شاہکار تصویر بناؤ اور پھر سیاہ رنگ سے کونے میں دستخط کر ڈالو۔دستخط جنہیں تصویر کے زندہ رنگوں سے کوئی نسبت نہیں ۔جو تصویر کی totality پر ایک دھبہ ہیں پر دیکھنے والی آنکھ کیلئے تصویر کے سارے رنگ اسی سوتے سے پھوٹتے ہیں۔تو بہشت جو ہر خواب کی تعبیر کی تھی وہاں بھلا خواب کا کیا کام؟نہیں یہ کہانی اتنی آسان نہیں ہے۔اسے سمجھنے کیلئے ہمیں پہلے بہشت کو سمجھنا ہو گا۔ بہشت جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ وہ جگہ ہے جہاں کسی کیلئے نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ کوئی حزن سے دوچار ہو گا۔‘‘

    پر کیا یہ سب اس ابتدائی بہشت پر لاگو ہو سکتا تھا؟وہاں تو ساری آسائیشات کے باوجود ایک خوف بھی رہتا تھا۔۔۔۔۔۔خداوندِ تعالیٰ کی حکم عدولی کا خوف،نکال دیے جانے کا خوف،غیر مستحق ہونے کا خوف(وہ سوال جو فرشتوں کے ذہن میں اٹھا تھا وہ ذہنِ انسانی میں بھی اٹھا ہو گا کہ آخر میں ہی کیوں؟)۔اور خدا تو ہر شئے کو اسکی بہترین شکل میں مکمل کرتا ہے۔

    نہیں اس مقام کو بہشت نہیں کہا جاسکتا۔ماں کی کوکھ میں بچہ بڑے سکون سے پڑا سوتا ہے۔مگر اس سکون کو اس سکون سے کوئی نسبت نہیں ہوتی جو وہ گور میں اپنی ابدی خامشی کے بیچ پائے گا۔تو آپ اسے بہشت نہیں کہ سکتے۔وہ تو زیادہ سے زیادہ بہشت کا شائیبہ تھی،بہشت کا سایہ تھی۔مکمل بہشت کی تخلیق ارتقائے انسانی سے پہلے وجود میں نہیں آ سکتی۔

    آج اگر ہم بہشت کا کوئی نقشہ اپنے ذہن میں لاتے ہیں تو ہم بہت ساری شبہییں تراش سکتے ہیں۔’’وہاں نہریں بہیں گی،موتیوں سے بھری ندیاں ہوں گی، خوش رنگ پرندے چہچہاتے ہوں گے۔حوریں سونے کی طشتریوں میں خوش ذائقہ پھل لئے کھڑی ہوں گی۔‘‘ ہم اپنے تخیل سے ہر خوبصورت رنگ یہاں بھر سکتے ہیں لیکن ہمیں ایک چیز دیکھنی ہے۔ جیسے جیسے ہم بہشت کو خوبصورت اور مکمل بناتے جاتے ہیں ویسے ویسے ہم اس میں رہنے والے انسان چھوٹے اور حقیر ہوتے جاتے ہیں۔ایک خود مختار،باشعور، خلیفہ سے درختوں کی سی passiveاور مجبورِ محض مخلوق میں ڈھلتے جاتے ہیں۔

    پر خدا یہ جنت کسی پتھر کیلئے نہیں بنا رہا تھا۔۔۔۔۔کوئی شجر،کوئی حیوان،کوئی فرشتہ،کوئی شیطان۔۔۔۔۔ہمارے سوا کوئی بھی بہشت کی وجہ تخلیق نہیں ہے۔پر وہ جنت جو انسانوں کو خوش رکھ سکے آسان نہیں ہو سکتی۔اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا جا سکتا۔آپ یقیناًمجھ سے اتفاق کریں گے اگر آپ انسانی فطر ت کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں کہ ہماری جنت ہمارے سوا کوئی نہیں بنا سکتا۔

    ارتقا کے ارب ہا سالوں میں ہمارا شعور ترقی کرتا ہواہمیں اس مقام پر لے جائے گا جہاں عقل خواہش کی حدود مقرر کر دے گی۔۔۔۔۔۔۔خواہشیں اب بھی مچلیں گی مگر خوشنما،رنگین برتنوں میں قید خوبصورت مچھلیوں کی طرح۔ان کی ہر حرکت،انکے ارتعاش سے وہ حسن جنم لے گاجسے محض مرجان اور موتیوں سے کوئی نسبت نہیں ہو گی۔تو جب خواہشات کے اس بے تحاشا حسن کو عقل channalizeکرے گی تو جنت مکمل ہو جائے گی۔پھر اس جنت میں کسی کیلئے کوئی خوف نہ ہو گا(کیونکہ ہم یہاں غیر مستحق نہ ہوں گے) اور نہ کوئی حزن سے دوچار ہو گا(کہ ہم خود اسکی تخلیق میں حصہ دار ہوں گے اور یہ ہماری ذات،ہماری انا کا ویسا ہی حصہ ہو گی جیسے خود خواب اور خواہشات)۔

    سید اسد علی کی کتاب ‘‘برفاب لمحوں میں محبت’’ سے ایک اقتباس
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 02:27 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Behashat Or Khuaf

    zabardast

    eq2hdk - Behashat Or Khuaf

  3. #3
    Hidden words's Avatar
    Hidden words is offline "-•(-• sтαү мιηε •-)•-"
    Join Date
    Nov 2011
    Location
    Kisi ki Ankhon Aur Dil Mein .......:P
    Posts
    56,915
    Mentioned
    322 Post(s)
    Tagged
    10949 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474899

    Default re: Behashat Or Khuaf

    suno hworiginal - Behashat Or Khuaf
    575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Behashat Or Khuafღ∞ ι ωιll αlωαуѕ ¢нσσѕє уσυ ∞ღ 575280tvjrzkx7ho zps19409030 - Behashat Or Khuaf

  4. #4
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    Default re: Behashat Or Khuaf

    ik diff. pehlo
    very interesting

  5. #5
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default re: Behashat Or Khuaf

    Veryy niceee


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


  6. #6
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Behashat Or Khuaf

    bhut umdah inthikab.......
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Behashat Or Khuaf

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  7. #7
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Behashat Or Khuaf

    Thanxx to all





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •