Results 1 to 5 of 5

Thread: ~ namaz e tahajjud ~

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default ~ namaz e tahajjud ~

    تہجد کي نماز کي فضليت اور حصوصي ذکر قرآن پاک اور احاديث مبارکہ ميں بھي آيا ہے، عشا کي نماز پڑھنے کے بعد سو کر اٹھيں اور نفل پڑھيں تويہ تہجد کے بفل کہلاتے ہيں، ان کيلے عشا کے سونا شرط ہے، تہجد کي کم از کم دو اور زيادہ سے زيادہ آٹھ يا بارہ رکعتيں ہيں، اس نفل نماز کي ادائيگي کيلئے بہترين وقت رات کا پچھلا پہر ہوتاہے۔
    اور وہ لوگ جو اپنے رب کيلئے رات کو سجدہ کرتےہوئے اور قيام کرتے ہوئے گزارتے ہيں۔
    سورتہ افرقان ٦٤۔
    اور رات کے کچھ حصے ميں تہجد پڑھا کيجئے کيونکہ يہ آپ کيلئے زيادہ فائدہ مند ہے اور قريب ہے کہ آپ کا پرودگار آپکو مقام محمود پر پہنچا دے۔
    بھلا جو شخص رات کے اوقات ميں سجدہ و قيام کي حالت ميں عبادت کرتا ہے، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے پروردگار کي رحمت کي اميد رکھتا ہے۔
    الزمر٩۔
    تہجد کي نماز کے بارے ميں احاديث مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس نماز کي فضيلت بہت زيادہ ہے، اور اس کا پڑھنا باعث ثواب اور موجب رحمت ہے۔
    حضرت ام سلمہ رضي اللہ تعالي عنہ فرماتي ہيں کہ ايک رات حضور نبي کريم سو کر اٹھے اور ارشاد فرمايا۔
    پاک ہے اللہ تعالي کي ذات، يہ رات کس قدر فتنوں سے بھري ہوئي ہے جن سے بچنے کي فکر کرنا چاہئيے اور يہ رات اپنے اندر کتنے خزانے رکھتي ہے يعني رحمت کے خزانے جن کو سميٹنا چاہئيے، ان پردہ ميں رہنے واليوں کو کون جگائے، بہت سے لوگ ہيں جن کا عيب اس دنيا سے چھپا ہوا ہے، آخرت ميں ان کا پردہ اٹھ جائے گا۔
    بخاري شريف۔
    اس حديث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے، کہ حضور نبي کريم اپني ازدواجي مطہرات کو تہجد کي نماز پڑھنے کيلئے اٹھنے پر ابھارتے تھے۔
    ايک حديث پاک ميں اس طرح سے آتا ہے، کہ حضرت مسروق حمتہ اللہ تعالي عليہ تابعي فرماتے ہيں کہ ميں نے حضرت عائشہ صديقہ سے پوچھا کہ حضور کو کس طرح کا عمل زيادہ پسند تھا؟ انہوں نے جواب ديا کہ وہ کام جس کو پابندي سے کيا جائے آپ صلي اللہ عليہ وسلم کو زيادہ پسند تھا، ميں نے پوچھا حضور رات ميں تہجد کيلئے کس وقت اٹھتے ہيں ؟ حضرت عائشہ صديقہ رضي اللہ تعالي عنہا نےجواب ديا کہ آپ اس وقت اٹھتے جس وقت مرغ آواز ديتا ہے، يعني آخري شب ميں۔
    بخاري و مسلم۔
    حضرت عبداللہ بن عمر و بن العاص رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں کہ حضور نبي کريم نے مجھ سے فرمايا کہ۔
    اے عبداللہ تم فلاں کي طرح نہ ہوجانا جو تہجد کيلئے اٹھتا تھا، پھر اس نے اٹھنا چھوڑ ديا۔
    بخاري و مسلم۔
    حضرت علي رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں کہ حضور نبي کريم عليہ الصلوتھ والسلام ايک رات ميں تہجد کے وقت ہمارے گھر تشريف لائے اور مجھ سے اور فاطمہ سے فرمايا کہ تم لوگ تہجد کي نماز نہيں پڑھتے ۔
    بخاري و مسلم۔
    حضرت عيد بن ابو قيس رضي اللہ تعالي عنہ بيان فرماتے ہيں کہ حضرت عائشہ صديقہ رضي اللہ تعالي عنہا نے فرمايا کہ ۔
    قيام ليل يعني نماز تہجد نہ چھوڑ اس لئے کے حضور نبي کريم عليہ صلواتھ والسلام اس کو نہيں چھوڑا کرتے تھے، جب آپ بيمارے ہوتے يا کچھ کمزوري محسوس کرتے تو بيٹھ کر نماز پڑھتے۔
    ابودائود۔
    ايک حديث پاک ميں ہے، حضور نبي کريم کا ارشاد ہےکہ آدھي رات ميں بندے کا دو رکعتيں پڑھنا دنيا اور اس کي تمام اشيا سے بہتر ہے، اگر ميري امت پر دشوار نہ ہوتا تو ميں يہ دو رکعتيں ان پر فرض کرديتا۔
    حضور نبي کريم عليہ الصلواتھ ولسلام نے ارشاد فرمايا۔
    جنت ميں ايک محل ہے اور يہ اس کيلئے جو تہجد پڑھے۔
    حاکم۔
    حضرت ابو ہريرہ رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ ميں نے حضور نبي کريم سے سنا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمايا ہے کہ۔
    نمازوں کے بعد افضل نمازوں ميں سے نصف رات ميں پڑھي جانے والئ نماز ہے۔
    مسند احمد۔
    حضرت ابو ہريرہ رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے کہ ميں نے حضور نبي کريم سے سنا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمايا ہے کہ۔
    رات کا ايک تہائي حصہ باقي رہ جاتا ہےتو اللہ اس نظر آنے والے آسمان پر آتا ہے اور بندوں کو بلاتا ہے، کہتا ہے کون مجھے پکارتا ہے، کہ اس کي مدد کروں۔
    کون مجھ سے مانگتا ہے کہ اسے دوں، کون مجھ سے معافي مانگتا ہے کہ اسے معاف کروں۔
    بخاري۔مسلم۔
    صحابہ کرام بھي نماز تہجد کي ادائيگي کا اہتمام نہايت ذوق و شوق سے کيا کرتے تھے، حضرت طارق بن شہاب سے روايت ہے کہ انہوں نے حضرت سلمان کے پاس رات گزاري تاکہ ديکھيں کہ ان کي عبادت ميں کيا کوشش ہے، طارق نے بيان کيا کہ اخير رات ميں نماز پڑھنے کيلے کھڑے ہوئےتو گويا ويسا نہ ديکھا، اس بات کا آپ سے تذکرہ کيا تو حضرت سلمان رضي اللہ تعالي عنہ نے فرمايا کہ ان پانچوں وقت کي نماز کي پابندي کرو يہ ان گناہوں کا کفارہ ہے ہيں جب تک کہ قتل کا ارتکاب نہ کرو، جب لوگ عشا کي نماز پڑھ ليتے ہيں تو تين مرتبوں پر اترتے ہيں، بعض وہ لوگ ہيں جن پر گناہ اور نفع کچھ نہيں بعض وہ لوگ ہيں جن کيلئے نفع ہے اور گناہ نہيں اور بعض وہ لوگ ہيں جن کيلئے نفع ہے اور گناہ نہيں، اور بعض ايسے ہيں جن کيلئے نہ ثواب ہے نہ عذاب ہے۔
    جس شخص نے رات کي تاريکي اور لوگوں کي غفلت کو غنيمت سمجھا تو وہ اپنے گھوڑے پر گناہوں پر سوار ہوگيا، يہ وہ شخص ہے کہ اس کيلئے ثواب ہے اور عذاب نہيں ايسا شخص ہے جس نے عشا کي نماز پڑھي پھر سوگيا نہ اس کيلئے نفع ہے اور نہ اس کيلئے نقصان، تو اپنے آپ کو تيز رفتاري سے بچائو اور ميانہ روي کو لازم پکڑواور اس پر مداومت اختيار کرو۔
    طبراني۔
    حضرت حسن رضي اللہ تعالي عنہ سے روايت ہے کہ حضرت عثان بن ابي العاص رضي اللہ تعالي نے حضرت عمر فاروق کي عورتوں ميں سے ايک عورت سے شادي کرلي اور فرمايا، اللہ کي قسم ميں نے اس سے جب نکاح کيا تھا مال و اولاد کي رغبت سے نہيں بلکہ ميں نے پسند کيا کہ وہ عورت مجھے حضرت عمر رضي اللہ تعالي عنہ کي رات کي عبادت کي خبر دے، چنانچہ انہوں نے اس سے دريافت کيا کہ رات ميں حضرت عمر رضي اللہ تعالي عنہ کي نماز کيونکر ہوتي تھي تو اس نے کہا کہ وہ عشا کي نماز پڑھتے پھر حکم ديتے کہ ہم ان کے سرہانے پاني سے بھر کر پيتل يا پتھر کا گھڑا رکھ ديں اور اسکو ڈھانپ ديں، وہ رات کو بيدار ہوتے تو اپنا ہاتھ اس ميں ڈال ليتے اپنے چہرے اور اپنے ہاتھ پر پھير ليتے، اس کے بعد اللہ تعالي کا ذکر کرتے رہتے جب کہ ذکر کرنا چاہتے، پھر اس طرح کئي مرتبہ بيدار ہوتے يہاں تک کہ وہ ساعت آجاتي جس ميں يہ نماز تہجد کيلے کھڑے ہوتے، يہ سن کر حضرت ابن بريدہ سے کہا کہ مجھ يہ حديث تم سے کس نے کہي تو انہوں نے کہا کہ حضرت حسن نے کہا کہ مجھ سے حضرت عثمان بن ابي العاص کي بيٹي نے بيان کي تو حضرت بريدہ نے کہا کہ پھرتو قابل اعتاد ہے۔
    طبراني۔
    حضرت ابو غالب رضي اللہ تعالي سے روايت ہے کہ حضرت ابن عمر رضي اللہ تعالي عنہ مکہ مکرمہ ميں ہمارے پاس ٹھرتے اور رات کو تہجد پڑھتے، ايک رات صبح سے ذرا دير پہلے مجھ سے کہا اے ابو غالب تم کيوں نہيں نماز پڑھنے کيلئے کھڑے ہوتے، اور اگر چہ تم تہائي تہائي قرآن پڑھ لو، ميں نے عرض کيا صبح قريب آگئي ہے، ميں تہائي قرآن کيسے پڑھ سکتا ہوں، تو فرمايا بے شک سورہ اخلاص تہائي قرآن کے برابر ہے۔
    ابو نعيم



  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: ~ namaz e tahajjud ~

    جو کوئي چار رکعت نفل نماز تہجد کي دو دو رکعت کرکے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد بارہ بارہ مرتب سورہ اخلاص پڑھے اور سلام کے بعد دو مرتبہ سورہ مزمل پڑھے پھر اللہ سے اپني حابت کي دعا مانگے تو انشا اللہ اس کي دعا پوري ہوگي۔
    جو کوئي نماز تہجد کي بارہ رکعتيں پڑھنا چاہے تو اسے چاہئيے کہ وہ دو دو رکعت کرکے اس طرح سے پڑھے کہ پہلي رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد بارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے دوسري رکعت ميں گيارہ مرتبہ سورہ اخلاص، تيسري رکعت ميں دس مرتبہ سورہ اخلاص اور چوتھي رکعت ميں نو مرتبہ سورہ اخلاص، پانچويں رکعت ميں آٹھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، چھٹي ميں سات مرتبہ، ساتويں ميں چھ مرتبہ اور آٹھويں ميں ميں پانچ مرتبہ ، نويں ميں چار مرتبہ، دسويں ميں تين مرتبہ اور گياريوں ميں دو مرتبہ اور بارہيوں ميں ايک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے، پھر جب نماز سے فارغ ہو تو اپني حاجات کيلئے نہايت خلوص و يکسوئي کے ساتھ اللہ تعالي سے دعا مانگے بفضل باري تعالي دعا قبوليت کا شرف حاصل کرے گي۔حضرت جابر سے مروي ہے کہ حضور نے فرمايا۔
    رات ميں ايک ايسي ساعت ہے کہ جب اس ميں بندہ اللہ تعالي سے بھلائي کا سوال کرتا ہے تو اللہ اسے عطا کرديتا ہے۔
    بخاري شريف۔
    ايک روايت ميں ہے کہ وہ دنيا اور آخرت کي جو بھلائي مانگا ہے اللہ اسے فرما ديتا ہے اور يہ ساعت ہر رات ميں ہوتي ہے۔

  3. #3
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: ~ namaz e tahajjud ~


  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    6,287
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    337 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    21474852

    Default Re: ~ namaz e tahajjud ~

    jzaak Allah

  5. #5
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: ~ namaz e tahajjud ~

    shukria

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •