راجن پور ... راجن پور ميں بيٹي کا رشتہ نہ دينے پر ملزمان نے لڑکي کے باپ کي ناک کاٹ دي.پوليس کے مطابق واقعہ راجن پور کي تحصيل روجھان ميں پيش آيا،واہ ماچھکہ کے رہائشي کجلا پر پانچ ملزمان نے اچانک حملہ کرديا اور تيز دھار آلے سے اس کي ناک کاٹ دي،زخمي کو شيخ زيد اسپتال رحيم يارخان منتقل کرديا گيا ہے،پوليس نے مقدمہ تو درج کرليا ہے تاہم کسي کي گرفتاري عمل ميں نہيں اسکي،پوليس کے مطابق کجلا نے اپني بيٹي کا رشتہ بچپن ميں ہي اپنے کزن حسين بخش کے بيٹے کو دينے کا وعدہ کيا تھا، بچي کے جوان ہونے کے بعد اس نے رشتہ دينے سے انکار کر ديا جس پرحسين بخش کے بيٹوں کو رنجش تھي.