کراچي… آ ج پاکستان ميں بھي سپر مون ہے ، يعني زمين سے اس چاند کا فاصلہ سمٹ گيا ہے.ناسا کے مطابق سپرمون عام دنوں سے 14 فيصد بڑا اور 30فيصد روشن ہوتاہے. ناساکے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپرمون کي صورت ميں چاند کا زمين سے فاصلہ کم ہوجاتا ہے اوروہ بڑا اورزيادہ روشن دکھائي دينے لگتا ہے. سپرمون کا کرہ ارض پر کوئي خاص اثر نہيں ہوتا تاہم سمندرميں لہريں معمول سے زيادہ اٹھتي ہيں، کيونکہ چاند کي شعاو?ں ميں بڑي لہريں پيدا کرنے کي طاقت ہوتي ہے، چاند کي چودھويں رات کو سمندر‘ٹھاٹھيں مارنے لگتا ہے اوراگر سپر مون ہوتو جواربھاٹا اٹھ سکتا ہے. سپرمون سال ميں عموماً ايک بار ہوتا ہے اورپچھلي بار يہ 19مارچ 2011ميں کو دکھائي ديا تھا.