گوجرانوالہ ... وزير اعظم کے خلاف مسلم ليگ ن آج گوجرانولہ ميں زور دکھائے گي، تو تحريک انصاف عدليہ کے حق ميں اسلام آباد ميں ميدان ميں اترے گي گوجرانوالہ ميں مسلم ليگ ن کے رہنما زعيم قادري اور خرم دستگير نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ ميں وزيراعظم کيخلاف ريلي نکالي جائيگي. شرکاء کرپٹ حکومت کا ديواليہ نکاليں گے تاہم پيپلز پارٹي کے امتيازصفدروڑائچ نے بھي گوجرانوالہ ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہ پارٹي کو ہر چيلنج قبول ہے.اور اس کا ايک مظاہرہ جيالوں نے گوجرانوالہ ميں گزشتہ روزدکھا بھي ديا. پيپلز پارٹي نے مسلم ليگ نون کے خلاف شيخاں والا باغ سے ريلي نکالي گئي، جس کي خاص بات يہ تھي کہ تقريبا ہر کارکن نے جديد اسلحہ اٹھايا ہوا تھا. حيرت کي بات يہ بھي تھي کہ اس طرح آزادانہ اسلحے کي نمائش اور روکنے والا کوئي بھي نہيں تھا. شايد اس لئے کہ جنہيں روکنا تھا وہ خود ان کي حفاظت کرتے ہوئے ريلي کے آگے آگے چل رہے تھے.دوسري جانب تحريک انصاف عمران خان کي قيادت ميں آج چيف جسٹس اورآزاد عدليہ کے حق ميں اسلام آباد ميں بڑا مظاہرہ کرے گي . گزشتہ روز بھي پاکستان تحريک انصاف نے چيف جسٹس افتخار چودھري اور عدليہ کے حق ميں مشعل بردار ريلي نکالي، اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے.