لاہور… گورنر پنجاب لطيف کھوسہ کا کہنا ہے کہ شريف برداران نے ماضي سے سبق نہيں سيکھا. انہيں عقل تھي نہ ہے اور نہ آئے گي. لانگ مارچ کرنے والے اس وقت سے ڈريں جب ان پر گندے انڈوں کي بارش ہو گي. لاہور ميں پيپلز پارٹي پنجاب کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر لطيف کھوسہ نے شريف برادران کو آڑے ہاتھوں ليا. ان کا کہنا تھا کہ ضيا کي کوکھ سے جنم لينے والے جب جيل جاتے ہيں تو ان سے مچھر کاٹنے کي تکليف برداشت نہيں ہوتي. شريف برداران کيا دھمکي ديں گے وہ تو ايک جيالے کي آواز پر لرز جاتے ہيں. گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو اين آر او کے فيصلے کي جلدي ہے وزيراعظم کے خلاف نبرد آزما ہيں وزيروں کو جيلوں ميں ڈالاجا رہا ہے مگر بھٹو ريفرنس پر فيصلہ کيوں نہيں کرتے. فيصلے سے بھٹوزندہ نہيں ہو سکتے مگرتاريخ درست کرنا چاہتے ہيں