سان فرانسسکو ... امريکي ٹيکس حکام سماجي رابطوں کے نيٹ ورک فيس بک کے مالک سے 903 ملين ڈالر کا ٹيکس وصول کريں گے.فيس بک کے خالق مارک زوکر برگ کے اپني کمپني ميں اثاثے گوکہ 18.7 ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہيں ليکن اس سال اپني آمدني سے زيادہ رقم وہ ٹيکس کي مد ميں دينے والے ہيں. فيس بک اس سال 38 کروڑ 80 لاکھ حصص فروخت کيلئے پيش کرے گا جس ميں سے 12 کروڑحصص خود مارک زوکر برگ خريدنا چاہتے ہيں. جن ميں سے 6 کروڑ حصص پر انہيں ٹيکس دينا پڑے گا. امريکي تحقيقي فرم پرائيوکو کا کہنا ہے کہ ان شئيرز پر زوکربرگ کو 903 ملين ڈالر ٹيکس ادا کرنا پڑے گا جبکہ اس سے ان کو آمدني 142 ملين ڈالر ہوگي. اپنے بيڈ روم سے سماجي رابطوں کے نيٹ ورک فيس بک کا آغاز کرنے والے 28مارک زوکر برگ دنيا کے امير ترين افراد ميں شامل ہيں.