واشنگٹن ... چيئرپرسن امريکي سينيٹ انٹيلي جنس کميٹي ڈيانا فينس ٹين نے کہا ہے کہ افغانستان ميں طالبان پہلے سے زيادہ مضبوط ہوئے ہيں جبکہ کانگريس ميں انٹيلي جنس کميٹي کے چيئر مين مائک روجر کا کہنا ہے کہ امريکاکي پہلي ترجيح طالبان کواسٹريٹجک شکست ديناہے چيرپرسن امريکي سينيٹ انٹيلي جنس کميٹي ڈيانا فينس ٹين نے غير ملکي خبرايجنسي کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا کہ افغانستان ميں امريکي فوجيوں ميں اضافے کے باوجود طالبان پہلے سے زيادہ مضبوط ہوئے ہيں انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں انتہا پسند مدارس افغانستان ميں شورش کے ليے بھرتياں کرکے نئے جنگجو فراہم کر رہے ہيں اور يہ ايک بغاوت ہے جو ايک خاص مدت کے بعد ياتودم توڑجائے گي يا شدت اختيارکرلے گي. کانگريس ميں انٹيلي جنس کميٹي کے چيئر مين مائک روجر نے بھي انٹرويو وديتے ہوئے کہا کہ امريکاکي پہلي ترجيح طالبان کواسٹريٹجک شکست ديناہے اس کيليے پاکستان کے قبائلي علاقوں ميں طالبان کے محفوظ ٹھکانوں کوتباہ کرنا ہوگا، طالبان اب تک تقريباً 500امريکي فوجيوں کو ہلاک کرچکے ہيں اوران کے محفوظ ٹھکانے شمالي وزيرستان کے علاقے ميرانشاہ ميں ہيں.