ڈيرہ غازي خان … ڈيرہ غازي خان ميں پنجاب اسمبلي کے دو حلقوں پي پي 243 اور پي پي 245 کے ضمني انتخاب کے لئے پولنگ شروع ہو گئي ہے. ضمني انتخاب کے موقع پر آج ضلع بھر ميں عام تعطيل کا اعلان کيا گيا ہے،ڈي جي خان کے حلقہ پي پي 243 کي نشست مسلم ليگ ن کے سردار ذوالفقار کھوسہ کے سينيٹر منتخب ہونے کے بعد خالي ہوئي ہے. حلقے ميں کل رجسٹرڈ ووٹرز کي تعداد ايک لاکھ 34 ہزار 325 ہے. حلقے ميں102 پولنگ اسٹيشنز بنائے گئے ہيں جن ميں سے 35حساس قرار ديئے گئے ہيں. اس نشست پر مسلم ليگ ن کے حسام خان کھوسہ کے مدمقابل چھ آزاد اميدوار ہيں. پنجاب اسمبلي کي نشست پي پي 245 مسلم ليگ ق کے محسن لغاري کے سينيٹر منتخب ہونے کے بعد خالي ہوئي ہے. جس پر مسلم ليگ ق کے محمد خان لغاري اور مسلم ليگ ن کے مير مرزا تالپور اور آزاد اميدوار ذيشان لغاري کے درميان سخت مقابلہ متوقع ہے. حلقے کے رجسٹرڈ ووٹرز کي تعداد ايک لاکھ 30ہزار 758 ہے. حلقے ميں قائم 122 پولنگ اسٹيشنز ميں سے 9 کو حساس قرار ديا گيا ہے. پولنگ آج شام پانچ بجے تک جاري رہے گي جس کے لئے اليکشن کميش کے تمام انتظامات مکمل ہيں.