لاہور ... جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈيا کي مشترکہ کاوش "امن کي آشا"کے سلسلے ميں لاہور ميں آج سے دو روزہ پاک بھارت اقتصادي کانفرنس شروع ہو رہي ہے. کانفرنس ميں شرکت کيلئے بھارتي وفد واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گيا. پاک بھارت اقتصادي کانفرنس کا عنوان"Dividends"رکھا گياہے. جس ميں شرکت کے لئے بھارتي صنعت کاروں اور ديگر شرکا کا 30 رکني وفد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گيا. جنگ گروپ کے ايم ڈي شاہ رخ، امين ہاشواني اور ديگر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کيا. مہمانوں کي آمد کے موقع پر ڈھول بجائے گئے اور پاکستاني پرچم لہرائے گئے. کانفرنس ميں ممتاز پاکستاني اور بھارتي کاروباري شخصيات، صنعتکار، حکومتي عہديدار اور سياسي رہنما شرکت کر رہے ہيں. کانفرنس کے 6 سيشن ہوں گے. افتتاحي سيشن سے وزيراعظم يوسف رضا گيلاني خطاب کريں گے. وزيراعلي? پنجاب شہباز شريف، وزيرِ خارجہ حنا رباني کھر، وزير تجارت مخدوم امين فہيم اور تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان بھي کانفرنس ميں شرکت کريں گے. ممتاز صنعتکار اور اقتصادي ماہرين اس کانفرنس کو دونوں ممالک کے درميان اعتماد سازي کي فضا قائم کرنے کيلئے انتہائي اہميت دے رہے ہيں.