لاہور… وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ امن کي آشا کے تحت منعقدہ بزنس کانفرنس سے دونوں ممالک ميں امن کا عمل آگے بڑھے گا. وہ جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈيا کے زير اہتمام امن کي آشاکے کے حوالے سے منعقدہ 2روزہ بزنس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے. کانفرنس ميں دونوں ممالک کے ٹاپ بينکرز ،صنعتکار اورسياسي قائدين شرکت کر رہے ہيں. وزيراعظم نے کہا کہ امن کي آشا ميں شرکت ميرے لئے اعزاز کي بات ہے اور اس کا افتتاح کر کے خوشي ہوئي. انہوں نے کہا کہ بزنس کانفرنس سے دونوں ممالک ميں تعاون کي نئي راہيں کھليں گي. انہوں نے کہا کہ يہ کانفرنس دونوں ممالک کے سرمايہ کاروں کے لئے اہم ہے. انہوں نے کہا کہ معاشي ترقي کے لئے خطے ميں امن ضروري ہے اورعلاقائي مسائل کے خاتمے سے ترقي ميں تيزي حاصل کي جاسکتي ہے.وزيراعظم نے کہا کہ ماضي ميں تلخيوں سے دونون ممالک کے عوام متاثر ہوئے ليکن اب غربت اور بيماري کو اس خطے کا مقدر نہيں ہونا چاہيئے، باہمي تعاون غربت کے خاتمے کيلئے ضروري ہے. انہوں نے کہا کہ مل کر ترقي کي راہ ميں حال رکاوٹوں کو دور کيا جاسکتا ہے، ہمارا خطہ ترقي کا انجن ثابت ہوسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ بزنس کانفرنس سے دونوں ممالک ميں امن کا عمل آگے بڑھے گا، پچھلے ايک سال ميں دونوں ممالک ميں تعلقات تيزے سے بہتر ہوئے ہيں اور بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ہمارا ہدف ہيں.