اسلام آباد:عدلیہ سے اظہار یکجہتی،تحریک انصاف آج ریلی نکالے گی


تحریک انصاف عدلیہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے آج اسلام ٓباد میں ریلی نکالے گی، ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، پانچ سوکارکن ریلی کی سکیورٹی پر مامور کئے جائیں گے؟

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چائنا چوک سے ڈی چوک تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین اور سرورخان سمیت سینیئر رہنما ریلی میں شرکت کریں گے۔ وکلا، خواتین ، طلبا ،تاجرونگ اور سول سوسائٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔