نیٹو کو راستہ نہ دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی: احمد مختار


وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ نیٹو کنٹینرز کو راستہ نہ دیا گیا تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس وقت سیاچن کا مسئلہ حل کرنا مشکل ہے۔نواز شریف اپنی جماعت کے صدر ہیں ان کا احترام کرتے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے فیصلے ان کی پارٹی پالیسی اور عوام کے لیے ہے ۔نواز شریف سے عدلیہ کے پرانے مراسم ہیں تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں ۔وزیر اعظم نااہل ہوئے تو انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پارٹی نے مستعفی ہونے کے لیے نہیں کہا پارٹی ان کے ساتھ ہے۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے سوال میں احمد مختار نے کہا کہ امریکا کو ڈرون حملے مل کر کرنے کا کہا ہے لیکن وہ نہیں مانا۔ انہوں نے کہا کہ سیاچن پر بھارت بہتر پوزیشن پر بیٹھا ہے۔ نئے صوبوں کا قیام مسائل کا جزوی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہماری دشمن نہیں۔ عدلیہ کو انصاف کرنا چاہیے۔ انہوں+نے کہا کہ سپریم کورٹ سوئس حکام کو خط لکھنے کے لیے کمیشن بھی بنادے تو وہ بھی خط نہیں لکھ سکتا.