کراچي …کراچي اليکٹرک سپلائي کارپوريشن کے صارفين کو فيول ايڈجسٹمنٹ کي مد ميں بجلي نرخوں ميں في يونٹ 85 پيسے کا ريليف آئندہ مہينے دينے کا فيصلہ کيا گيا ہے .نيپرا حکام کے مطابق ستمبر 2011ء کے ٹيرف ميں ماہانہ فيول ايڈجسٹمنٹ کے تحت ، کے اي ايس سي کا ٹيرف 85 پيسے في يونٹ کم کرنے کا فيصلہ کيا گيا تھا، بجلي صارفين کو يہ ريليف آئندہ ماہ ، جون کے بلوں ميں ديا جائے گا. نيپرا کے مطابق بجلي نرخ ميں اس ماہانہ کمي کا اطلاق لائف لائن اور زرعي صارفين کيلئے نہيں ہوگا .