کراچي… پاکستان ميں امريکي سفير کيمرون منٹر نے آئندہ چند ماہ کے دوران اپنا عہدہ چھوڑنے کا فيصلہ کرليا ہے. ان کي جگہ کابل ميں تعينات امريکي سفارت کار رچرڈ اولسن کو سفير بنائے جانے کا امکان ہے. مختلف ممالک ميں امريکي سفير بالعموم تين سال کے لئے تعينات کئے جاتے ہيں. کيمرون منٹر اکتوبر 2010 ميں بطور سفير پاکستان آئے تھے اور ابھي ان کي تعيناتي کو دو سال بھي پورے نہيں ہوئے ہيں. غير ملکي نيوز ايجنسي کے مطابق کيمرون منٹر نے گذشتہ روز اسلام آباد ميں اپنے اسٹاف کو بتايا کہ انہوں نے اپني تعيناتي کي مدت ميں توسيع نہ لينے کا فيصلہ کيا ہے اور رواں موسم گرما ميں اپني ذمہ داريوں سے سبک دوش ہوجائيں گے. امريکي اخبار کا کہنا ہے کہ کيمرون منٹر کي پاکستان سے روانگي کا تعلق پاکستان يا اوباما انتظاميہ کے ساتھ کسي مخصوص پاليسي پر تنازع سے نہيں ہے. غير ملکي نيوز ايجنسي کے مطابق کيمرون منٹر کي روانگي کے بعد کابل ميں تعينات سفارت کار رچرڈ اولسن کو پاکستان ميں سفيربنائے جانے کا امکان ہے. رچرڈ اولسن کا افغانستان ميں ترقياتي و معاشي سرگرميوں کو منظم کرنے ميں اہم کردار ہے.