لاہور… تحريک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ايک دوسرے پر اعتماد نہيں، اعتماد سازي بڑھانا ہوگي. وہ جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈيا کے زيراہتمام منعقدہ بزنس کانفرنس کے آخري روز اجلاس سے خطاب کررہے تھے. انہوں نے کہا کہ ہميں ايک دوسرے پر اعتماد کرنے کي ضرورت ہے، وقت آگيا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کو مزيد فروغ ديا جائے، پاکستان اور بھارت کو نفرتوں کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگا. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ميں قدرتي تعلق موجود ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مسلسل مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے اور يہاں کي نوجوان نسل تبديلي چاہتي ہے. انہوں نے ايونٹ کے انعقاد پر جنگ گروپ کا شکريہ ادا کيا.