لاہور…بجاج آٹو کے چيئرمين راہول بجاج کا کہنا ہے کہ بھارت کے تاجر پاکستاني مصنوعات ، سرماياکاري کو خوش آمدي د کہيں گے ،صنعتوں کي خراب کارکردگي کا خسارہ دونوں ملکوں کے عوام کو نہيں اٹھانا چاہئے.لاہور ميں منعقد کي جانے والي دوسري پاک بھارت اقتصادي کانفرس کے آخري روز صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے راہول بجاج کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے بارڈ کي شراکت ہونے کے باوجود دونوں ملکوں کے درميان تجارت کا حجم بہت کم ہے جو شرمندگي کا باعث ہے.انہوں نے مزيد کہاکہ بھارت ايک بڑي منڈي ہے جس سے پاکستاني صنعت کار فائدہ اٹھا سکتے ہيں جبکہ بھارت کے تاجر بھي پاکستان سے تجارت بڑھانے کے خواہشمند ہيں.