Results 1 to 8 of 8

Thread: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    candel وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا


    جب اسکی بنجر آنکوں میں
    خوابوں کی گیلی قبروں پر
    سکھیوں نے راکھہ بکھیری تھی
    وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا؟
    جب اس کے بکھرے بالوں میں
    بستی کے نیک عزیزوں نے
    نمناک لبوں سے چھڑکا تھا
    سیندور اداس دعاؤں کا
    وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا؟
    جب اس کے اجلے ہاتھوں میں
    اک جال بنا محرومی کا
    مہندی کی زرد لکیروں نے
    جب اس کے کندن ماتھے پر
    جھومر کا روپ رچایا تھا
    بے قیمت ضبط کے ہیروں نے

    وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا؟
    جب اس کی آنکھیں پوچھتی تھیں
    یہ کون قیامت ای ہے؟
    برات میں شامل چہروں میں
    احساس کے قاتل کتنے ہیں
    اور کون کسی کا بھی ہے؟
    کیوں سانسیں رکتی جاتی ہیں
    کیوں نبضیں تیز دھڑکتی ہیں
    یہ درد شعائیں دیتا ہے
    یا دور کہیں شہنائی ہے ؟
    وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا؟
    جب اسکی آنکھیں پوچھتی تھیں
    وہ لوگ بھی کتنے اچھے تھے
    جو اپنی چاند سی بیٹی کو
    سانسوں کی اجلی چادر میں
    لپٹا کر خود دفنا دیتے
    پھر اسکی یاد بھلا دیتے

    وہ پوچھتی تھی سب سکھیوں سے
    وہ لوگ کہاں آباد ہیں اب
    جو وقت کا شجرہ لکھتے تھے
    اور شجرہ ایسی نسلوں کا
    جو اندھی آنکھہ میں خوابوں کی
    تعبیر سجایا کرتی تھیں
    پھر ہنستے ہنستے کہتی تھی
    وہ لوگ کسی کو یاد نہی
    وہ لوگ کہیں آباد نہی

    وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا؟
    جب اس کے سندر چہرے پر
    زرداب رتوں کی تنہائی
    بکھری تو غازہ لگتی تھی
    وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا؟
    جب سیج جنازہ لگتی تھی

    اب اس کے سونے آنگن میں
    مرجھائی ہوئی کچھہ بیلوں کو
    اک تتلی چومنے آتی ہے
    اب اسکے خالی کمرے میں
    بکھرے ہوۓ سوکھے پھولوں کو
    پاگل وحشی منہ زور ہوا
    بے وجھ اڑا لے جاتی ہے
    اور اسکی سکھیاں سوچتی ہیں
    جیسے کوہسار کے سینے میں
    اک قیمتی چیز گنوا یں
    اک میت کو دفنا یں

    وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا؟؟؟

    ( محسن نقوی)

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    zabardast



    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    lahore
    Posts
    529
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    144 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    Bohat umdah!
    "Relationships Never Die A Natural Death.They R Alwayz Murdered"......
    Think About It........!!!

  4. #4
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    kh00b
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  5. #5
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    Umdaaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  6. #6
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    ♥ ♥ ChaAnd K paAr♥ ♥
    Posts
    41,780
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1314 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474887

    Default Re: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا


    Kh00b !!

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

    2m4ccw6 - وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    *~*~*~*ღ*~*~*~**~*~*~*ღ*~*~*~*

  7. #7
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    Default Re: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    everyone

  8. #8
    Join Date
    May 2012
    Location
    Karachi
    Age
    33
    Posts
    607
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: وہ لمحہ کیسا لمحہ تھا

    Very Nice

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •