ہور…پاک بھارت نئي ويزا پاليسي پراتفاق ہوگياہے اور اس پر جلد ہي دستخط کرديے جائيں گے.يہ بات پاکستان ميں بھارت کے ہائي کمشنر شرت سبروال نے امن کي آشا کے تحت ہونے والي کانفرنس ميں کہي. معاہدے پر دونوں ملکوں کے سيکريٹري داخلہ جلد ہي دستخط کريں گے، جس کے بعددونوں ملکوں کے عام لوگوں کو ويزا 30 روز ميں جاري کرديا جائے گا. انہوں نے بتايا کہ دونوں ملکوں کے کاروباري افراد کو پہلے ہي کم وقت ميں ويزوں کا اجراء کيا جارہا ہے.