لاہور…ملک ميں بدترين لوڈشيڈنگ کا سلسلہ جاري ہے،بجلي کا شارٹ فال 7 ہزار 252 ميگا واٹ ہو گيا ہے،لاہور سميت بڑے شہروں ميں لوڈ شيڈنگ کا دورانيہ 13گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور ديہات ميں 20سے22گھنٹے تک پہنچ گيا ہے. پيپکو ترجمان کا اصرار ہے کہ بجلي کا شارٹ فال 6 ہزار ميگاواٹ ہے،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پيپکونے ميڈيا کو رات کے وقت کا شارٹ فال بھجوا دياہے،دن کے وقت شارٹ فال 7ہزار ميگاواٹ سے بھي بڑھ گيا ہے.بجلي کي کم پيداوار کے باعث صارفين کو دن کے اوقات ميں بدترين لوڈ شيڈنگ کا سامناہے.پيپکو ترجمان کا ماننا ہے کہ بجلي کي پيداوارميں قلت کي وجہ پاني کے ذخائر ميں کمي اور بجلي گھروں کو ايندھن کي کم فراہمي ہے، ترجمان کے مطابق تربيلا ڈيم ميں پاني کي سطح ڈيڈ ليول تک پہنچ گئي ہے.