لاہور… وزيراعلي? پنجاب مياں شہباز شريف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس دوستي کے سوا کوئي آپشن نہيں، آپس ميں مل کر ہي خطے سے بھوک اور غربت کا خاتمہ ممکن ہے. وہ جنگ گروپ اور ٹائمز آف انڈيا کے زيراہتمام منعقدہ بزنس کانفرنس کے آخري روز اجلاس سے خطاب کررہے تھے. شہباز شريف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذريعے آگے بڑھنا چاہيے،دونوں ممالک ميں باہمي تجارت بڑھنے سے تعلقات ميں بہتري آئيگي. انہوں نے واضح کيا کہ ہم اس خطے کو خوشياں دے سکتے ہيں،يہ مشکل ضرورہے ناممکن نہيں . انہوں نے کہا کہ اگر ايسا نہ ہوا تو تيسري قوت فائدہ اٹھائيگي. شہباز شريف نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ عشرے ميں شاندار ترقي کي، دونوں ملکوں کے کئي طبقے تعلقات ميں مزيد بہتري چاہتے ہيں،دنياکا يہ خطہ مشکلات کا شکار رہاہے اور پاکستان اور بھارت کے مسائل ايک رات ميں حل نہيں ہوں گے