نئي دہلي… بھارت کا جنگي جنون ختم نہيں ہوا، وزير دفاع اے کے انطوني نے کہا ہے کہ چين اور پاکستان کي جانب سے بڑھتے خطرات کي وجہ سے دفاعي بجٹ ميں مزيد 39 ارب ڈالر کاا ضافہ کيا جانا چاہئيے.نئي دلي ميں بيان ديتے ہوئے بھارتي وزير دفاع اے کے انطوني نے کہاکہ پاکستان اور چين کے بڑھتے ہوئے خطرے کي وجہ سے ان کي خواہش ہے کہ 2013-14 کے بجٹ ميں دفاع کيلئے مزيد 39 ارب ڈالر رکھے جائيں، خطے کي سکيورٹي صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ ميں اضافے کي ضرورت ہے. اے کے انتھوني کا مزيد کہنا تھا کہ چين اور پاکستان کي جانب سے بڑھتے خطرات پريشاني کا سبب ہيں ، انہوں نے کہا جنرل وي کے سنگھ کے کھوکھلے بيان کے بعد آرمي کے آپريشنل صلاحيتوں کے بارے ميں حکومت کو دوبارہ سے سوچنا چاہيے،،انہوں نے کہا پہلے تيار شدہ منصوبوں پر تيزي سے کام کرنا ہے جبکہ چين بھي سرحدي علاقوں ميں اپني ملٹري صلاحيتيں برھا رہا ہے.