لندن ... وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے لندن ميں برطانوي پارلے منٹ کے مشترکہ اجلاس ميں شرکت کي. برطانيہ ميں نئے پارلے ماني سال کے آغاز پر پارلے منٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا. وزير اعظم يوسف رضا گيلاني واحد سربراہ حکومت ہيں جنہيں مشترکہ اجلاس ميں شرکت کيلئے خصوصي طور پر مدعو کيا گيا. اجلاس سے ملکہ برطانيہ نے خطاب کيا جو ملک کي آئيني سربراہ ہيں اور اور پارلے منٹ کے نئے سيشن کا باضابطہ افتتاح کرنا ان کے فرائض ميں شامل ہے. وزير اعظم کے ساتھ لندن ميں پاکستاني ہائي کمشنر واجد شمس الحسن نے بھي اجلاس ميں شرکت کي.