اسلام آباد… سپريم کورٹ نے ميموگيٹ کے تحقيقاتي کميشن کو کام مکمل کرنے ميں مزيد چار ہفتوں کو مہلت دے دي ہے ، وفاق نے اس مہلت کو ديئے جانے کي عدالت ميں مخالفت کي . ميموکميشن کي مدت ميں توسيع سے متعلق درخواست پر سپريم کورٹ ميں چيف جسٹس کي سربراہي ميں 10 رکني خصوصي بنچ نے سماعت کي، يہ درخواست کميشن کے سيکريٹري نے دائر کي تھي، آج عدالت ميں اٹارني جنرل پيش نہيں ہوئے تاہم ڈپٹي اٹارني جنرل نے پيش ہوکر مدت توسيع کي مخالفت کي ، عدالت نے وجہ پوچھي تو انہوں نے کہاکہ انہيں ايسا کہنے کي ہدايات دي گئي ہے، پھر عدالت نے ميموکميشن کي مدت ميں 4 ہفتوں کي توسيع کردي اور حکم ميں لکھا کہ ميموکميشن کي کارروائي حتمي مرحلے ميں داخل ہوچکي ہے، حکومت نے اسکي مدت بڑھانے کي مخالفت تو کي مگر وجہ نہيں بتائي ہے.