Results 1 to 3 of 3

Thread: حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ تم سے شیطان بھی ڈرتا ہے

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ تم سے شیطان بھی ڈرتا ہے


    حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ تم سے شیطان بھی ڈرتا ہے
    ...........................................................
    حسین بن حریث، علی بن حسین بن واقد، ان کے والد، عبد اللہ بن بریدة، حضرت بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ کسی جہاد سے واپس تشریف لائے تو ایک سیاہ فام باندی حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو صحیح سلامت واپس لائے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دف بجاؤں گی اور گانا گاؤں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا اگر تم نے نذر مانی تھی تو بجا لو ورنہ نہیں اس نے دف بجانا شروع کیا تو ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ آگئے وہ بجاتی رہی پھر علی رضی اللہ تعالی عنہ اور عثمان رضی اللہ تعالی عنہ کے آنے پر بھی وہ دف بجاتی رہی لیکن اس کے بعد عمر رضی اللہ تعالی عنہ داخل ہوئے تو وہ دف نیچے رکھ کر اس پر بیٹھ گئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے عمر رضی اللہ تعالی عنہ تم سے شیطان بھی ڈرتا ہے کیونکہ میں موجود تھا اور یہ دف بجا رہی تھی پھر ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ، علی رضی اللہ تعالی عنہ، اور عثمان رضی اللہ تعالی عنہ (یکے بعد دیگرے) آئے تب بھی یہ بجاتی رہی لیکن جب تم آئے تو اس نے دف بجانا بند کر دیا۔ یہ حدیث بریدہ رضی اللہ تعالی عنہ کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ اس باب میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ اور عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔
    جامع ترمذی...جلد نمبر 2 / دوسرا پارہ / حدیث نمبر 1622 / حدیث مرفوع

  2. #2
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default Re: حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ تم سے شیطان بھی ڈرتا ہے

    zaberdast sharing ha g

  3. #3
    Join Date
    May 2012
    Location
    Karachi
    Age
    33
    Posts
    607
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ تم سے شیطان بھی ڈرتا ہے

    Great Brother
    Jazaka Allah Khair

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •