Results 1 to 3 of 3

Thread: Bap Baite Ka Rishta

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    candel Bap Baite Ka Rishta


    "باپ بیٹے کا رشتہ اور جنریشن گیپ"
    (ممتاز مفتی کی "تلاش" سے اقتباس)

    سیانے کہتے ہیں، احترام ایک دیوار ہے جو محترم اور احترام کرنے والے کے درمیان کھڑی ہوجاتی ہے.جو قرب پیدا ہونے نہیں دیتی.جو خوف پیدا کرتی ہے.خوف مثبت نہیں،منفی جذبہ ہے اور احترام کا جذبہ باہمی محبّت کے امکانات کو کم کر دیتا ہے. مثلا باپ بیٹے کا رشتہ لیجئے.بیٹے پر لازم ہوتا ہے کہ وہ باپ کا احترام کرے.اسی وجہ سے باپ اور بیٹا کبھی ایک دوسرے کے قریب نہیں آسکتے.
    ایک دانشور نے کیا خوب کہا ہے:"اگر دو فرد پاس پاس بیٹھے ہوں لیکن ایک دوسرے سے کہنے کے لئے ان کے پاس کوئی بات نہ ہو تو جان لیجئے کہ وہ باپ بیٹا ہیں "

    رشتے کے لحاظ سے اتنے قریب،برتاؤ کے حوالے سے اتنے دور.یہ جذبہ احترام کا اعجاز ہے.پتا نہیں ایسے کیوں ہوا کہ باپ کو محترم بنا کر اولاد سے دور کر دیا گیا.اس دوری کا نتیجہ یہ ہواکہ فادر ہوسٹیلٹی (father hostility) کاجذبہ پیدا ہوا اور اس Love hate تعلق کی وجہ سے آج جنریشن گیپ کا مسئلہ وجود میں آیا ہے.

    آج کے نوجوانوں پر نکتہ چینی کرو تو وہ جواب میں کہتے ہیں کہ سارا قصور بڑوں کا ہے. انہوں نے ہماری تربیت ٹھیک طرح سے نہیں کی. بڑوں نے ہمیں حقیر جانا. ہمیں بولنے نہیں دیا.ہمارے دلوں میں خوف کے جالے تن دِیے. چھوٹے سچ کہتے ہیں،واقعی ہم نے انھیں بولنے نہیں دیا.جب بھی انہوں نے کچھ کہنا چاہا،ہم نے انھیں "ہشت ! بڑوں کے سامنے بولتا ہے"کہ کر چپ کرا دیا.

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ساری چالاکی ماں کی ہے. ماں کی Lust for Possession اس قدر شدید ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ بچے باپ کے قریب ہوں،اس لئے اگر باپ کے قریب ہو گئے تو ماں سے دور ہو جایں گے.اس لئے وہ ایسا طریق کار اپناتی ہے کہ بچے باپ سے ڈریں ،اس کے قریب نہ جایں.
    ہمارے معاشرے میں ماں بچوں کو باپ سے ڈراتی رہتی ہے."نہ نہ نہ_ ایسا نہ کرو بیٹا. اگر ابا کو پتا چل گیا تو پٹ جو گے."
    "میں تیرے ابو کو بتا دوں گی کہ تو نے اس روز جھوٹ بولا تھا"
    "خاموش ابو آرہے ہیں" ہمارے گھروں میں ایسے جملے عام سنائی دیتے ہیں.
    بچے سمجھتے ہیں کہ جھوٹ بولنا برا نہیں. بس ابو کو پتہ نہ چلے. ماں کے سامنے چاہے دنگا فساد کرو لیکن ابو کے سامنے نہیں.نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچے سمجھتے ہیں کہ باقی سب ٹھیک ہے لیکن ابو بہت بڑی رکاوٹ ہے.
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 01:42 AM.

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Behti Zameen
    Posts
    3,853
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    4937 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    429506

    Default re: Bap Baite Ka Rishta

    very nice

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Bap Baite Ka Rishta

    nice





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •