Results 1 to 4 of 4

Thread: ~ salat ul hajat ~

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default ~ salat ul hajat ~

    salat ul hajat

    اگر کوئي مشکل پيش آئے کوئي بيمار ہو يا کوئي بھي جائز حاجت ہو تو چاہئے کہ نماز حاجت پڑھے، حضرت عثمان بن حنيف سے مروي ہے کہ يہ نماز حضور نے ايک نابينا صحابي کو تعليم فرمائي تھي جب انہوں نے يہ نماز پڑھي تو پڑھتے ہي انکي بينائي آگئي۔
    ترمذي۔طبراني۔ابن ماجہ۔
    حضرت علي رضي اللہ تعالي عنہ سے مروي ہے آپ فرماتے ہيں کہ ميں ايک درد ميں مبتلا ہوا تو حضور کي خدمت ميں حاضر ہوا، آپ نے مجھے اپني جگہ پر کھڑا کيا اور خود نماز پڑھنے لہے اور مجھ پر اپنے کپڑے کا ايک کنارہ ڈال ديا، اس کے بعد فرمايا، اے ابو طالب کے بيٹے تو نے مرض سے شفا پائي، اب تجھےکوئي خوف نہيں، ميں نے جو کچھ اللہ سے مانگا اسي جيسا تمہارے لئيے بھي مانگا اور جو کچھ ميں نے اللہ سے مانگا وہ اس نے مجھے دے ديا ہے، مگر بے شک مجھ سے کہہ ديا گيا ہے کہ تيرے بعد کوئي نبي نا آئے گا، حضرت علي فرماتے ہيں اس کے بعد گويا مجھے وہ مرض ہي نہيں رہا۔
    طبراني۔
    حضرت انس بن مالک رضي اللہ تعالي عنہ فرماتے ہيں کہ حضور نبي کريم عليہ الصلوتھ والسلام کے صحابہ کرام ميں سے ايک صہابي جن کي کنيت ابو معلو تھي اور وہ اپنے اور دوسروں کے مال کي تجارت کيا کرتے تھے، وہ حج بھي کرتے تھے اور پرہيزگار تھے، چنانچہ يہ ايک مرتبہ نکلے ان کو ايک چور ہتھياروں سے ليس ملا اس چور نے کہا اپنا سامان يہيں ڈال دے ميں تجھے قتل کرنے والا ہو، انہوں نے کہا کہ مال يہ ہے جو چاہے سو کر، اس نے کہا ميں توتمہار خون ہي کروں گا، انہوں نے کہا کہ پھر تو مجھے اتني مہلت دے کہ ميں نماز پڑھ لو، چور نے کہا جتني نماز چاہے پڑھ لے، چنانچہ انہوں نے وضو کيا پھر نماز پڑھي اور اسکے بعديہ دعا مانگي۔
    اے بہت زيادہ دوست رکھنے والے اے عرش بزرگ کے مالک، اے ہر اس چيز کو کر گزرنے والے جس کا ارادہ کرتا ہے تجھ سے ميں تيري ايسي عزت کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہو، جس کا قصد نہيں کيا جاسکتا اور تيرے ايسے ملک کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہو، جس کا مقابلہ نہيں کيا جاسکتا اور تيرے ايسے نور کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہو جس نے عرش کے گوشے گوشے کو بھر رکھا ہے، اس بات کا سوال کرتا ہوں اس چور کي شرارت سے تو ميرے لئے کافي ہوجا، اے مدد کرنے والے، ميري فرياد رسي کر۔
    يہ کلمات تين مرتبہ کہے اسي اثنا ميں انہوں نے ديکھا کہ ايک شہسوار اپنےہاتھ ميں نيزہ لئے ہوئے ہے جس کو چور کے سر کي طرف دونوں کانوں کے درميان مارنےکيلئے اٹھائے ہوئے ہے، چنانچہ اس نے چور کو ہ چھوٹا نيزہ مارا اور اس کو قتل کرديا، اس کے بعد وہ سوار اس تاجر کي طرف متوجہ ہو تو تاجر نے کہا تو کون ہے؟ بے شک اللہ تعالي نے تيرے ذريعئے ميري امداد کي ہے۔
    سوار نے کہا ميں چوتھے آسمان کے فرشتوں ميں سے ايک فرشتہ ہو جب تو نے دعا مانگي تھي تو ميں آسمان کے درواے کي کھڑکھڑا ہٹ سني، پھر تو نے دوسري مرتبہ دعا مانگي تو ميں نے آسمان کے بسنے والوں ميں ايک شور سنا پھر جب تو نے تيسري مرتبہ دعا مانگي تو کہا گيا کہ ايک مصيبت زدہ نے دعا مانگي ہے تو ميں نے اللہ تعالي سے سوال کيا کہ مجھے اس چور کے قتل کا والي بنادے، اس کے بعد اس نے کہا بشارت حاصل کرو اور جان لو کہ جس شخص نے وضو کيا اور چار رکعت نماز پڑھي اور اسي دعا کے ساتھ دعا مانگي اس کي دعا قبول کي جائے گي، مصيبت زدہ ہو يا غير مصيبت زدہ۔
    ابن ابي الدنيا۔
    حضرت حذيف سے مروي ہے کہ حضور نبي کريم کو جب کوئي مشکل کام درپيش ہوتا تو اللہ تعالي کے حضور دو رکعت يا چار رکعت پڑھتے اور دعاکرتے۔
    ابودائود۔
    حضور سرورکائنات کا ارشاد ہے کہ جب کسي کو اللہ تعالي سے يا کسي بندے سے کوئي حاجت ہوتو خوب اچھي طرح وضو کرے پھر دو رکعت نماز پڑھے کر اللہ تعالي کي حمد و ثنا کرے اور نبي پاک پر درود بھيجے اور يوں دعا مانگے۔
    اللہ کے سوا کوئي معبود نہيں وہ بڑا ہي بردبار اور بہت ہي کرم فرمانے والا ہے، پاک و برتر ہے، اللہ عرش عظيم کا مالک، شکر و تعريف اللہ ہي کيلئے ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے، اے اللہ ميں تجھ سے ان چيزوں کي بھيک مانگتا ہوں جو تيري رحمت کو واجب کرنے والي اور تيري مغفرت کو لازم کرنے والي ہيں، ہر بھلائي ميں حصہ اور ہر گناہ سے سلامتي چاہتا ہو، اے اللہ تو ميرا کوئي گناہ بخشے بغير اور کوئي دکھ اور غم دور کئيے بغير چھوڑ اور ميري کوئي حاجت جو تيرے نزديک پسنديدہ ہو پوري کئيے بغير نہ رہنے دے، اے رحم کرنے والوں ميں سب سے زيادہ رحم کرنے والئے۔
    ترمذي۔اب ماجہ۔
    اگر کسي کي کوئي ايسي حاجت ہو جو کسي طرح پوري نہ ہوتي ہو تو اسے چاہئيے کہ وہ عمدہ صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوب اچھي طرح وضو کرے، پھر دو رکعت يا چار رکعت نفل نماز پڑھے، ہر رکعت ميں سورہ فاتحہ کے بعد جو بھي سورتھ اچھي طرح ياد ہو وہ پڑھے اور سلام پھيرنے کے بعد نہايت توجہ يکسوئي کے ساتھ اکيس مرتبہ درود پاک پڑھے پھر يہ دعا کرے۔
    ترجمہ:
    اے اللہ ميں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور توسل کرتا ہوں اور تيري طرف متوجہ ہوں تيرے نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم کے ذريعہ سے جو نبي رحمت ہيں، يارسول اللہ صلي اللہ عليہ وسلم ميں حضور کے ذريعہ سے اپنے رب کي طرف اس حاجت کے بارے ميں متوجہ ہوتا ہوں تاکہ ميري حاجت پوري ہو، اے اللہ آپ صلي اللہ تعالي عليہ وسلم کي شفاعت ميرے حق ميں قبول فرما۔
    انشا اللہ تعالي جو بھي حاجت ہوگي وہ جلد پوري ہوگي۔

  2. #2
    Join Date
    Aug 2008
    Location
    ~Near to Heart~
    Age
    28
    Posts
    78,521
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    2881 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474924

    Default Re: ~ salat ul hajat ~


  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Dasht e Tanhai
    Posts
    1,197
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    31 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474847

    Default Re: ~ salat ul hajat ~

    Jazak Allah

  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: ~ salat ul hajat ~

    shukria

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •