Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 17

Thread: Aurat

  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    candel Aurat

    رات آدھی سے زیادہ بیت چکی تھی۔۔اس چھوٹی سی بستی کے کچے پکے گھروں میں خاموشی کا راج تھا۔۔۔دن بھر کی محنت مشقت کے بعد سارے مکین نیند کی وادی میں گم تھے۔۔اسی بستی کے ایک چھوٹے سے کوارٹر نما گھر میں صغراں دروازے کے ساتھ لگی کھڑی تھی۔۔اس نے برقعہ اوڑھ رکھا تھا۔۔مگر چہرہ کھلا ہوا تھا۔۔گھبراہٹ اس کے چہرے سے عیاں تھی اس کے کان دروازے سے یوں لگے تھے جیسے وہ کسی آہٹ کی منتظر ہو۔۔کچھ دیر گزری دروازے کے پار کسی کی سرگوشی نما آواز ابھری
    ۔۔صغراں۔۔۔
    صغراں نے یہ آواز سن کر کمرے کی طرف نظر دوڑائی اور کنڈی گرا دی۔۔اندر آنے والا ایک مرد تھا جس نے اندر آتے ہی دروازہ مقفل کر دیا۔۔
    رحمت علی کو دوا گھول کر پلا دی تھی۔۔۔آنے والے نے اندر آتے ہی صغراں سے سوال کیا
    ہاں۔۔سو رہا ہے اب وہ کمرے میں۔۔صغراں نے آہستگی سے جواب دیا
    تو پھر چل اب۔۔میں نے بندوبست کر لیا ہے سارا۔۔تو سامان اٹھا۔۔اس نے کہا
    میں نے جو لینا تھا لے لیا ہے قاسم،،صغراں نے کہا پھر اچانک اسے گویا کچھ یاد آیا۔۔
    میرے کنگن۔قاسم رک میں اپنے کنگن لے کر آئی۔۔
    تونے نکال کر نہیں رکھے تھے کیا۔
    ۔نکال کر رکھے تھے پر اٹھانا بھول گئی صبر کر۔۔یہ کہہ کر صغراں کمرے میں چلی گئی۔۔
    اس کا شوہر بستر پربے سدھ پڑا سو رہا تھا۔۔دوائی کا اثر ایسا تھا کے صبح سے پہلے وہ ہوش میں نہیں آتا۔۔صغراں نے درازیں چھان ماری پر اسے کنگن کہیں نہ ملے۔۔اس کے پیچھے قاسم بھی کمرے میں آگیا۔۔۔ایک نظر اس نے اس کے شوہر پر ڈالی اور دبی آواز سے صغراں سے مخاطب ہوا۔۔
    چل اب صغراں دیر ہو رہی ہے۔۔چھوڑ کنگن۔۔
    کیسے چھوڑوں میری ماں کی نشانی ہے۔۔یہہں تو رکھے تھے۔۔شائد رحمت علی نے دیکھ کر کہیں اور رکھ دیئے ہوں گے۔۔صغراں کے چہرے پر پریشانی اور گہری ہو گئی
    وہ چھوٹے سے کمرے میں ہر چیز کھنگال رہی تھی مگر کنگن کہیں نہ ملے قاسم کا پارہ چڑھتا جا رہا تھا۔۔کچھ دیر وہ اسے تلاشی لیتے دیکھتا رہا۔۔پھر جھلا کر بولا۔۔
    مجھے تم عورتوں کی سمجھ نہیں آتی۔۔سونے کی اتنی چاہت کیوں ہے۔۔۔چل اب باہر انتظار کر رہا ہوں تیرا۔
    ۔قاسم یہ کہہ کر باہر نکل گیا مگر صغراں کےچلتے ہاتھ رک گئے۔۔جیسے اچانک کوئی جھٹکا لگا ہو۔۔

    وہ مڑی اور باہر قاسم کے پاس آگئی۔۔
    تونے اندر کیا کہا۔۔تجھے عورت کی سمجھ نہیں آتی۔۔۔
    تو اور کیا کہوں اب۔۔چھوڑ کنگن، مان میری بات دیر ہو رہی ہے۔۔۔
    پر صغراں نے جیسے اس کی بات سنی ہی نہیں
    قاسم جب تجھے عورت کی بات سمجھ نہیں آتی تو ۔توُ اس سے کیسے محبت کر سکتا ہے۔۔صغراں کی آنکھوں میں ایک اجنبیت سی آگئی تھی۔۔
    چلا جا میرے گھر سے۔۔میں تیرے ساتھ نہیں آنے کی۔۔پاگل تھی جو محبت کے چکر میں غلطی کرنے جا رہی تھی۔۔
    قاسم حیران نظروں سے اسے دیکھ رہا
    تھا
    پاگل ہو گئی ہے کیا۔۔۔غصہ میں نکل گئی بات منہ سے۔۔تجھے چاہتا ہوں پاگل۔۔ورنہ یہ جوکھم کیوں اٹھاتا۔۔۔تجھے کئی کنگن بنا کر دوں گا،،اب یہ وقت بحث کا نہیں چل ،شاباش۔۔
    قاسم نے محبت بھرے لہجے میں کہا
    مگر صغراں کی آنکھوں میں اجنبیت ڈیرے ڈال چکی تھی
    قاسم میں نے کہا نکل جا میرے گھر سے۔۔مت ماری گئی تھی میری۔۔رحمت علی نے مجھے پیار بھلے نا دیا آج تک مگر عورت کا طعنہ بھی کبھی نہ دیا۔۔یہی اس کی محبت تھی۔۔۔صغراں نے اٹل لہجے میں کہا
    قاسم اسے غیر یقینی کیفیت سے دیکھتا رہا اسے محسوس ہو گیا ہے صغراں کو اب راضی نہیں کیا جا سکتا۔۔
    ایک جملے کی غلطی نے عورت کے دل میں محبت کے تاج محل کو ڈھا دیا تھا۔۔۔وہ دل ہی دل میں محسوس کر رہا تھا کہ واقعی وہ عورت کو کبھی نا جان سکے گا۔۔۔

    از ۔۔عین ا لحق پٹیل
    Last edited by Hidden words; 05-08-2012 at 12:01 AM.

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    IN UR DREAMS
    Age
    25
    Posts
    9,438
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    323 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474853

    Default re: Aurat

    very nice...


    DREAMS BOY...

  3. #3
    Join Date
    Feb 2010
    Location
    Pakistan
    Posts
    1,116
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    5 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    9

    Default re: Aurat

    Nice One
    PAKISTAN Eik ISHQ Eik JANOON

  4. #4
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474849

    Default re: Aurat

    nice
    Bgxof - Aurat


  5. #5
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Aurat

    hmm umda hai

    eq2hdk - Aurat

  6. #6
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default re: Aurat

    so nice ha g

  7. #7
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Aurat

    khoob,....
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Aurat

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  8. #8
    Join Date
    Dec 2008
    Location
    dubai
    Age
    31
    Posts
    288
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    10

    Default re: Aurat

    good yar

  9. #9
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Lost...
    Posts
    17,151
    Mentioned
    135 Post(s)
    Tagged
    11596 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    3865501

    Default re: Aurat

    nice
    Teri ankhon uworiginal - Aurat

  10. #10
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Sky
    Age
    25
    Posts
    10,789
    Mentioned
    28 Post(s)
    Tagged
    4384 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474853

    Default re: Aurat

    ahan bhoot khub..........


Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •