Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 10 of 17

Thread: Jane Kab Honge Kam

  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Jane Kab Honge Kam

    جانے کب ہوں گے کم!!
    (ندیم اصغر)

    فلاحی تنظیم کے افتتاح کی تقریب چل رہی تھی۔شہر کے وہ رئیس جو دردِ دل رکھتے تھے۔جو لوگوں کی بھوک اور افلا س کو دیکھ کر کڑہتے تھے اور ان کیلئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھتے تھے سب یہاں موجود تھے۔سب معززین بڑے جوش و خروش سے اس نئی بننے والی فلاحی تنظیم میں شامل ہو کر بڑے خوش اور بڑا سکون محسوس کر رہے تھے کہ چلو ہم بھی اللہ کی دی ہوئی دولت سے اس کے بندوں کے کسی کام آ سکیں گے۔ہر کوئی اچھی سے اچھی تجویز دے رہا تھاغریبوں کی مدد کرنے کیلئے۔
    کیا ہم اتنے بے حس ہو چکے ہیں کہ اپنے دستر خوان کا چوتھا حصہ ہی غریبوں اور مساکین کیلئے وقف نہ کر سکیں؟ کیا ہم روزِ محشر اس پالن ہار کا سامنا کر پائیں گے؟ کیا ہم اس کے دیئے ہوئے رزق کا حساب دے پائیں گے؟کیا ہم اس سوال کا جواب دے پائیں گے کہ ہمارے سامنے لوگ بھوک اور افلاس کی وجہ سے بلکتے رہے،تڑپتے رہے،مائیں اپنے بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے کن کن کمینوں اور رزیلوں کی بھوک مٹاتی رہیں؟باپ اپنے کنبے کی پرورش کیلئے اپنے جسم میں بہتے ہوئے سرخ دریا سے مشکیزے بھر بھر کر بیچتے رہے۔بچے اپنے ننھے ہا تھوں میں قلم کی جگہ آہنی اوزار پکڑتے رہے۔اپنی بیوہ ماں اور یتیم بہن بھائیوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے کیلئے لڑکپن میں ہی بوڑھے ہو گئے۔اور ہم نے کچھ نہ کیا۔کیا ہم اس کے حضور ان سب سوالوں کا جواب دنیے کیلئے تیار ہیں؟آئیے سب مل کر اپنی اپنی ذات کا محا سبہ کریں اور خدا کے حضور سرخرو ہوں۔آخر میں اشفاق احمد صاحب کی بات یاد آ رہی ہے کہ اللہ ہمیں آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔
    شیخ صاحب کی تقریر سن کر سب نے خوب تالیاں بجائیں اور ادھر ادھر کھسر پھسر ہونے لگی کہ اس نفسی نفسی کے دور میں بھی شیخ صاحب نے کیا سوچ پائی ہے۔ولی اللہ ہیں ولی اللہ۔
    باری صاحب اٹھے اور بولے کہ صاحبو! ہم روزانہ جانے کتنے پیسے فضول خرچ کرتے ہیں۔شادی بیاہ کی رسموں میں تو حد کر دیتے ہیں فضول خرچی کی۔اتنے پیسوں میں دس یتیم بچیوں کی شادی ہو سکتی ہے۔کئی ایسے بیما ر لوگوں کا علاج ہو سکتا ہے جو پیسوں کی قلت کے باعث گھر میں پڑے موت کی راہ دیکھ رہے ہیں۔کئی ایسے بچے سکول جا سکتے ہیں جو بچارے صبح صبح الف انار اور ب بلی کی جگہ دکانوں کارخانوں میں استاد کی غلیظ گالیاں سنتے ہیں۔جو گالوں پر ماں کے ٹھنڈے بوسے کی جگہ استاد کے تھپڑ کھاتے ہیں۔آئیے سب مل کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یہ عہد کریں کہ بھوک اور افلاس کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔خدا ہمیں ہمارے نیک مقصد میں کامیابی عطا فرمائے آمین۔
    سب رشک سے باری صاحب کی طرف دیکھ رہے تھے ۔ایک بار پھر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
    اور پھر سب نے حسب تو فیق اپنے اپنے الفاظ اس عظیم مقصد کیلئے قربان کئے اور بھرپور ساتھ کا ساتھ دیا۔
    پروگرام کے آخر میں پر تکلف ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔سب معززین ٹولیوں کی شکل میں بڑے احساسِ تفاخر سے کھانا کھا نے کے ساتھ ساتھ مختلف آراء کا باہمی تبادلہ کر رہے تھے۔بیک گراؤنڈ میں نصرت فتخ علی خان کے خوبصورت اور دل سوز گیت کی آواز آ رہی تھی "اس دنیا کے غم جانے کب ہوں گے کم" ۔
    اچانک ہال کے دروازے سے ایک فقیر اندر داخل ہوا اور شیخ صاحب کے پاس آ کے بولا! صاحب جی ،بچے بھوکے ہیں دعا دیں گے سخیو۔اللہ کے نام پہ کچھ دے دو صاحب جی۔
    کس بدتمیز نے تمہیں اندر گھسنے دیا؟دفع ہو جاؤ یہاں سے۔ارے انظامیہ کہاں ہے یہاں کی؟چلو بھاگو یہاں سے۔یہ کوئی لاری اڈا نہیں ہے جو منہ اٹھا کے اندر گھس آئے ہو۔شیخ صاحب نے اسے دھتکارتے ہوئے کہا۔
    فقیر پھر بولا:صاحب جی تھوڑا سا کھانا ہی دے دوجی۔فقیر دعا کرے گا جی!!
    اس دفعہ باری صاحب آگے بڑھے اور زور سے فقیر کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔پھر گھونسہ پھر لاتیں۔وہ گر پڑا اور رونے لگا۔ہر طرف خاموشی چھاگئی۔سب درد دل رکھنے والے معززین شہر بڑے انہماک سے یہ تماشہ دیکھنے لگے۔بھاگ جا یہاں سے کتے کمینے غلیظ انسان ۔تمہاری بد بو سے کھانے کا سارا مزا خراب ہو گیا۔ہم نے تم لوگوں کا ٹھیکہ لے رکھا ہے کیا؟جا دفعہ ہو مر جا کے کہیں۔ایک تو سکوں سے کھانا بھی نہیں کھانے دیتے یہ لوگ۔
    فقیر روتا ہوا اٹھا اور ہال کے دروازے کی جانب بڑھنے لگا۔سب معززین شہر پھر سے خوش گپیوں میں مصروف ہو گئے۔
    جی تو شیخ صاحب میں کہہ رہا تھا کہ" کچھ ایسا کریں کہ ہم لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھ سکیں" باری صاحب نے بڑے عاجزانہ لہجے میں کہا اور نوالہ حلق میں اتار دیا۔۔۔
    (ندیم اصغر)
    Last edited by Hidden words; 04-08-2012 at 11:30 PM.

  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    IN UR DREAMS
    Age
    25
    Posts
    9,438
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    323 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474853

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    hummm nice....


    DREAMS BOY...

  3. #3
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,763
    Mentioned
    104 Post(s)
    Tagged
    8577 Thread(s)
    Thanked
    80
    Rep Power
    21474998

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    Sharing
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  4. #4
    Join Date
    Apr 2011
    Location
    tanhao main
    Posts
    6,644
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    1009 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474849

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    /up
    Bgxof - Jane Kab Honge Kam


  5. #5
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    very nice

    eq2hdk - Jane Kab Honge Kam

  6. #6
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Kallar Syedan
    Age
    29
    Posts
    1,928
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    3
    Rep Power
    0

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    nice ha g

  7. #7
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    khoob.........
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Jane Kab Honge Kam

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  8. #8
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Lost...
    Posts
    17,151
    Mentioned
    135 Post(s)
    Tagged
    11596 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    3865501

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    /up
    Teri ankhon uworiginal - Jane Kab Honge Kam

  9. #9
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    umdaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  10. #10
    pakeeza's Avatar
    pakeeza is offline ~αттιтυ∂є ιz му ℓαηgυαgє~
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    ¢αηα∂α
    Posts
    6,267
    Mentioned
    20 Post(s)
    Tagged
    1509 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    2259167

    Default re: Jane Kab Honge Kam

    very true sharing ....


    dxctg0 - Jane Kab Honge Kam

Page 1 of 2 12 LastLast

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •