Results 1 to 3 of 3

Thread: کھجور کی فضلیت

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default کھجور کی فضلیت


    کھجور کی فضلیت

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 125
    اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " اس گھر کے لوگ بھوکے نہیں رہتے جس گھر میں کھجور ہو۔" اور ایک روایت میں یوں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔" عائشہ رضی اللہ عنہا ! جس گھر میں کھجور نہ ہو اس گھر کے رہنے والے بھوکے ہیں ۔" آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ تین مرتبہ فرمائے ۔' (مسلم )

    عجوہ کھجور کی تاثیر

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 126
    اور حضرت سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ " جو شخص صبح کے وقت (کوئی اور چیز کھانے سے پہلے ) سات عجوہ کھجوریں کھائے گا اس کو اس دن کوئی زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچائے گا ۔ " (بخاری ومسلم )

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 127
    اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " عالیہ کی عجوہ (کھجوروں ) میں شفا ہے اور وہ (زہر وغیرہ کے لئے ) تریاق کی خاصیت رکھتی ہے ۔ جب کہ اس کو دن کے ابتدائی حصے میں (یعنی نہار منہ کھایا جائے ۔" (مسلم )

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 128
    اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں کہ بعض مہینہ ہم پر ایسا گزرتا تھا کہ ہم اس میں آگ نہ جلاتے تھے (یعنی بعض مرتبہ پورا پورا مہینہ ایسا گزرتا تھا کہ ہمارے گھر میں سامان خوارک نہ ہونے کی وجہ سے چھولھے میں آگ بھی نہیں جلتی تھی) اور (اس عرصہ میں ) ہماری غذا کا انحصار (صرف) کھجور اور پانی پر ہوتا تھا ۔ الایہ کہ کہیں سے تھوڑا سا گوشت آ جاتا تھا ۔" (بخاری ومسلم )

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 129
    اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایسا (کبھی نہیں ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے دو دن گیہوں کی روٹی سے اپنا پیٹ بھرا ہو ، اور ان دو دنوں میں سے ایک دن کی غذا کھجور نہ ہوئی ہو ۔" (بخاری ومسلم )

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 121
    اور حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ککڑی اور تازہ کھجور ملا کر کھاتے دیکھا ہے ۔" (بخاری ومسلم )

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 123
    اور حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہ ہیئت اقعاء بیٹھ کر کھجوریں کھاتے دیکھا ہے ۔ اور ایک روایت میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجوروں کو جلدی جلدی کھا رہے تھے ۔" (مسلم )

    مشکوۃ شریف:جلد چہارم:حدیث نمبر 124
    اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص دو کھجوروں کو جمع نہ کرے ، یعنی ایک ساتھ دو دو کھجوریں کھائے الا یہ کہ وہ اپنے ساتھیوں سے اجازت لے لے ۔" (بخاری ومسلم )

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: کھجور کی فضلیت

    Subhan ALLAH
    is main se kuch to me ko b pata thein
    Jazak ALLAH khair

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: کھجور کی فضلیت

    Good..
    JAZAK ALLAH KHAIR>......

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •