Results 1 to 5 of 5

Thread: Husan

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Husan


    حسن

    جیسے یہ نظریہ کہ میک اپ خوبصورتی کو نکھار سکتا ہے،ہمارے طرزِ زندگی کو ہمیشہ کیلئے بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اب ہر لڑکی کو ایک گھنٹہ اور چاہیے ہو گا کسی اہم تقریب کیلئے تیار ہونے میں (ایک گھنٹہ۔۔۔۔۔میں جانتا ہوں کہ میں نے بہت کم کہا ہے)۔لیکن زندگی کے ہر دن سے نکالا ہوا یہ ایک گھنٹہ حسنِ حقیقی میں رتی بھر بھی اضافہ نہیں کر سکتا۔یہ تو بس اس حسن کو ڈھانپ سکتا ہے،چھپا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔اسے جسے خالق نے نمائیش کیلئے پیدا کیا ہے۔اب اگر کوئی کہتا ہے کہ بغیر میک اپ کے چہرہ خوبصورت نہیں ہو سکتا تو اسے اپنے تصورِ حسن پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی۔اگر ہم حقیقت کی بجائے کسی سراب میں زیادہ کشش محسوس کرنے لگے ہیں تو ہمیں صحتِ معیار کا تجزیہ کرنا چاہیے۔

    کون کہتا ہے کہ سچ کڑوال، کریہہ اور نہ سمجھ میں آنے والا ہوتا ہے۔یہ تو بس تہذیب کے بھیانک اندھیروں میں بہت دیر رہنے کا نتیجہ ہے کہ ہم روشنی پر اپنی آنکھیں کھول نہیں پاتے۔یہاں ہم گویا جمالیات کا پہلا سبق ہی فراموش کرتے جا رہے ہیں۔خوبصورتی کو مقید نہیں کیا جا سکتا کسی بھی شکل، کسی بھی رنگ،کسی بھی جسم میں۔۔۔۔۔۔حسن ایک منہ زور دریا ہے جو سنگلاخ پہاڑوں اور بے شکل پتھروں کے بیچ سے نکلتا ہے۔حسن تو ہزارون تضادات کے ٹکراؤ سے پیدا ہوتا ہے۔پانی کا ایک قطرہ ہر سمندر کی اکائی ہے مگر کسی قطرے میں یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ سمندروں کو کنٹرول کر سکے (خواہ وہ قطرہ کیسا ہی مکمل کیوں نہ ہو۔۔۔۔اور قطرہ تو ہر ایک مکمل ہوا کرتا ہے۔بہترین صورت میں ڈھلا)۔یہ تو ارب ہا قطروں کا ایک کارواں ہے جس نے سمندر کا بھیس بدل رکھا ہے۔

    سو حسن زندگی کی کچھ جہات کو نظر انداز کرنے کا نام نہیں ہے۔حسن کچھ چھپانے کا نام نہیں ہے۔۔۔۔۔حسن تو ہر چیز کو اسکی اصل حیثیت میں جاننے کا نام ہے۔حسن تو دیکھنے والی آنکھ میں ہوتا ہوتا ہے اور دنیا میں سچائی سے خوبصورت کوئی شئے نہیں۔مگر ہر ایک اتنا خوش قسمت کہاں ہے کہ یہ نکتہ سمجھ سکے۔

    ’’انجیر ہر پرندے کی خواراک نہیں ہوتی‘‘۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا روم

    سید اسد علی کی کتاب برفاب لمحوں میں محبت سے ایک اقتباس
    Last edited by Hidden words; 04-08-2012 at 11:58 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Husan

    umda sharing hai

    eq2hdk - Husan

  3. #3
    Join Date
    Jul 2011
    Location
    Karachi Pakistan
    Posts
    13,592
    Mentioned
    62 Post(s)
    Tagged
    7109 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    21474856

    Default re: Husan

    v nice thek kaha

  4. #4
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Husan

    khoob...
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Husan

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  5. #5
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Canada
    Posts
    25,300
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    442 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    11381699

    Default re: Husan


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •