Results 1 to 5 of 5

Thread: Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?


    جبر اور قہر رحمت کیسے؟

    "تو اب تُو عالم دین بن گیا!"
    "نہیں سرکار، علم تو بہت بڑی چیز ہے۔۔۔جیسی جس کے گمان میں آئی۔۔۔انسان تو بس صابر ہے پیرو، بڑی صبر والی ہے یہ مخلوق۔"
    "لے۔۔۔۔۔انسان میں صبر کہاں! وہ تو بہت بے صبرا ہے۔"
    "گستاخی معاف پیرو" الٰہی بخش نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا۔"پر سب کچھ اس کے صبر ہی سے شروع ہوتا ہے۔۔۔وہ ایک شاعر نے کہا تھا کبھی۔۔۔۔۔۔۔
    میں وہ صبرِ صمیم ہوں جس نے
    بارِ امانت سر پہ لیا تھا۔۔۔۔۔۔
    کیسا شعر کہا ظالم نے۔"
    "شاعر تو یونہی بکتے ہیں۔۔۔"انور شاہ نے غصے سے کہا۔
    "نہ پیرو نہ۔۔۔۔بہت بڑا شعر کہا ہے اس نے۔۔"
    "میری سمجھ میں تو یہ صبر نہیں آتا۔"
    "میری سمجھ میں بھی نہیں آتا تھا، پر اب آنے لگا ہے۔"الہٰی بخش کہیں کھو گیا۔۔۔اب جیسے وہ ان کے درمیان نہیں تھا۔۔۔۔اس کا لہجہ اور انداز ہی بدل گیا۔اب جیسے وہ خود سے باتیں کر رہا تھا۔"اللہ جی نے پکارا۔۔۔۔۔۔۔ ہے کوئی جو میری ایک امانت کا بوجھ اٹھائے۔۔۔۔یہ سن کر سمندر کی سانسیں ٹوٹنے لگیں۔۔۔۔۔ پہاڑ ہیبت سے لرزنے لگے۔۔۔پوری کائنات پر لرزہ طاری ہوگیا۔ کسی کو طاقت، مجال نہیں تھی کہ وہ بوجھ اٹھاتا۔ پھر اللہ جی نے وہ امانت انسان کو سونپ دی اور انسان اسے اٹھائے مضطرب اور سرگرداں ہے۔۔یہ کائنات کا سب سے بڑا صبر ہے۔"
    "یہ تو واقعی دیوانہ ہے، بے سروپا باتیں کر رہا ہے۔"انور شاہ نے کہا۔
    "مجھے تو ایسا نہیں لگتا۔"شاہ فرید بولے۔ وہ پہلی بار کچھ بولے تھے۔"لیکن نہیں، یہ وہ باتیں کر رہا ہے جو دیوانوں ہی کی سمجھ میں آ سکتی ہیں۔۔۔"پھر وہ الٰہی بخش کی طرف مڑے۔۔۔"اور وہ امانت کیا تھی؟"
    "وہ امانت اللہ کی تمام صفات کا پرتو تھا۔۔۔۔۔ہلکا سا عکس۔۔۔۔۔!"
    "میں سمجھا نہیں۔۔۔؟"شاہ فرید نے کہا۔
    "اللہ نے اپنی تمام صفات انسان کو سونپ دیں۔۔۔ رحم، قہر، جبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پوری ننانوے صفات۔۔۔۔اور اپنا اسمِ ذات نور سے لکھ کر پہلے ہی اس کی پیشانی میں رکھ دیا تھا۔۔۔اللہ نے جب جن و ملائک کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو وہ شرک کا حکم تو نعوذ باللہ نہیں دیا تھا۔۔۔وہ سجدہ آدم کے لئے نہیں تھا۔۔۔۔وہ تو پیشانی میں محفوظ اسم ذات کے لئے تھا۔۔۔اللہ کے لئے تھا، اسی لئے تو شاعر نے کہا۔۔۔۔۔
    میں وہ اسمِ عظیم ہوں جس کو
    جن و ملک نے سجدہ کیا تھا۔۔۔۔
    پھر اپنی ننانوے صفات کا عکس انسان پر ڈالا تو اس نے یہ بتا دیا کہ انسان اس کا خلیفہ، اس کا نائب ہے۔۔۔۔اس میں اتنا صبر ہے کہ وہ یہ بوجھ اٹھا سکتا ہے۔۔۔۔تو انسان میں رحیمی بھی ہے، غفاری بھی، قہاری بھی۔۔۔۔۔۔۔"
    "کیا کفر بک رہا ہے؟"افضل شاہ غرائے۔۔۔
    لیکن الٰہی بخش کہیں کھویا ہوا تھا۔۔۔اس نے ان کی بات نہیں سنی۔۔۔اسے تو ہوش بھی نہیں تھا کہ وہ کچھ لوگوں کے درمیان ہے۔۔۔وہ تو جیسے خود سے باتیں کر رہا تھا
    "تو انسان کا سب سے بڑا مسئلہ ان صفات کے درمیان توزان قائم کرنا ہے۔۔۔رحمتوں کا، صفات کا یہ توازن صرف ایک انسان نے قائم کر کے دکھایا۔۔۔ میرے حضور رحمت اللعالمین نے۔۔ یوں امانت کا حق ادا ہوا اور انسانیت سرخرو ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔"
    شاہ فرید حیرت سے سن رہے تھے۔۔۔یہ الفاظ، یہ باتیں الٰہی بخش کی نہیں لگ رہی تھیں۔۔۔وہ تو عام سا آدمی تھا جو علم کے ع سے بھی کوسوں دور تھا۔۔
    "ورنہ انسان تو اعتدال سے گزر جانے والا ہے۔"الٰہی بخش کہے جا رہا تھا۔"وہ رحم کرنے میں بھی حد سے بڑھا تو ظالم ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔"
    "وہ کیسے۔۔؟"شاہ فرید نے پوچھا۔
    "آدمی جب حد سے گزر کر کسی پر رحم کرتا ہے تو جس پر رحم کیا جارہا ہو، اس پر وہ ظلم ہو جاتا ہے۔۔۔۔یہی نہیں، خود رحم کرنے والا اپنے اوپر بھی ظلم کرتا ہے۔۔۔۔اور انسان نے قہر کے معاملے میں اعتدال کا دامن چھوڑا تو چنگیز خان، ہلاکو خان اور ہٹلر بن گیا۔۔۔ہر صفت رحمت والی ہے۔۔ لیکن انسان نے اسے انسانوں کے لیے ایذا کا باعث بنا دیا۔۔۔یہ امانت میں خیانت ہوئی۔۔"
    "اچھا الٰہی بخش ، یہ بتاؤ کہ قہر اور جبر رحمت کیسے ہیں؟"شاہ فرید نے پوچھا۔
    الٰہی بخش دونوں ہاتھوں سے رخسار پیٹنے لگا۔"میرے اللہ کی صفات تو رحمت ہی رحمت ہیں۔۔۔رحمت کے سوا کچھ نہیں۔۔۔"اتنا کہہ کر وہ خاموش ہوگیا اور کچھ سوچنے لگا۔۔۔ خاصی دیر کے توقف کے بعد وہ بولا۔" فرض کر لیں کہ میں نے اپنے دل میں کسی برائی کا ارادہ کیا اور یہ سوچ کر گھر سے نکلنا چاہا۔۔۔اللہ کے حکم سے میرے بچے کے پیٹ میں درد اٹھا۔۔۔۔ مجھے بچے سے محبت ہے، تو میں اپنا ارادہ بھول کر اس کی دوا دارو میں لگ جاؤں گا۔۔۔
    یہ جبر ہے۔ بچے کے پیٹ میں درد کی وجہ سے میں ارتکاب ِ گناہ سے بچ گیا۔۔۔اور فرض کرلیں کہ میں پھر بھی باز نہیں آیا۔۔۔ میں وہ گناہ کرنے نکلا، اس بار اللہ کے حکم سے مجھے کسی شبہے میں پولیس نے پکڑ لیا، تھانے میں مار پڑی مگر بالآخر جان چھوٹ گئی مگر میں ارتکابِ گناہ نہ کرسکا۔۔۔ یہ بھی جبر ہے۔۔۔۔۔اور اللہ کی رحمت ہے۔۔۔ یہ پہلے کی نسبت زیادہ جبر ہے۔۔اس لیے کہ پہلے مرحلے میں میرا صرف ارادہ تھا، گناہ کا تو جبر بھی ہلکا تھا مگر اب میں گناہ کے ارادے نکل کھڑا ہوا تھا تو رحمت کرنے والے نے جبر بڑھایا۔۔ مجھے قید کرایا، یعنی مجھے مہلت دی کہ میں اپنے ارادے سے باز آ جاؤں۔۔۔۔ اب فرض کر لیں کہ میں بد نصیب پھر بھی باز نہ آیا۔۔۔ تھانے سے چھوٹتے ہی میں آگے بڑھا کہ یہ گناہ تو میں کر کے رہوں گا۔۔۔۔اب منزل سے کچھ ہی فاصلے پر میرا حادثہ ہوجاتا ہے، میری ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے۔۔۔اب میں گناہ کی اہلیت ہی کھو بیٹھتا ہوں۔۔۔عمر بھر کے لیے لنگڑا تو ہوگیا لیکن میں پختہ ارادے کے باوجود اس گناہ سے تو بچ گیا۔۔۔۔ یہ جبر ہے اور رحمت ہے۔۔۔۔۔۔۔ ہے کہ نہیں۔۔۔۔ اللہ کو بندے کو گناہ سے بچانا ہے۔۔۔اللہ نے قہر کر کے رحمت کی اور اس کے نامہء اعمال کو اور سیاہ ہونے سے بچالیا۔۔۔ پھر دنیاوی سزائیں آخرت کی سزا میں کمی کا موجب بھی ہوتی ہیں۔"
    شاہ فرید کے منہ سے بے ساختہ کلمہء تحسین نکل گیا۔۔۔ان کاجسم لرز رہا تھا۔
    اچانک الٰہی بخش کے چہرے کا رنگ بدل گیا۔۔۔اس کے منہ سے ایک نعرہ مستانہ نکلا۔۔۔اللہ ہُو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر وہ اس کی تکرار کرتا چلا گیا۔۔۔۔ اللہ ہُو۔۔۔۔ اللہ ہُو۔۔۔۔۔۔ اور وہ لڑکھڑاتے قدموں سے ایک طرف چل دیا۔۔۔۔۔۔۔۔وہ لوگ اسے جاتے دیکھ رہے تھے۔۔۔۔۔۔سب کے جذبات مختلف تھے

    علیم الحق حقی کے "عشق کا عین" سے اقتباس
    Last edited by Hidden words; 04-08-2012 at 11:49 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

    bohat zabardast

    eq2hdk - Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

    khoo0b..
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  4. #4
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

    ishq ka ain maine full nahi parhi half parhi hui hay
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  5. #5
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default re: Jabar Or Qehar Rehmat Kaise?

    main ne 3 hisy parhain hain ksam se aaj tak eisi tehree nhi parhi bht hi umdaa

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •