Results 1 to 10 of 10

Thread: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

  1. #1
    Join Date
    Nov 2009
    Posts
    232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    651 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    644254

    candel Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    Assalam-o-Alaikum

    Nigor Mari


    Kafi dinoo'n se is issue per likhna chah raha tha laikin kabhi kabhi aisa hota hey keh aap likhney baith'tey hai'n tu lafz qalam ka sath nahi'n daitey mairey sath bhi kuch aisa hi huwa laikin socha keh aaj likh ker hi choroo'n ga ye koi novel nahi'n koi story nahi'n sirf ek tehreer hey logoo'n ko mutawajhu kerney key liye keh hamai'n is taraf dihaan dainey ki shadeed zaroret hey maloom nahi'n mai'n kaha'n tek insaf ker paya hoo'n ab ye tu aap hi batai'n ge.


    نگوڑ ماری




    یہ کوئی نام نہیں کوئی لقب بھی نہیں یہ کوئی ایسا لفظ بھی نہیں جسے اچھے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہو لیکن یہ لفظ سننا پڑتا ہے ایک عورت کو کبھی بیٹی کے روپ میں تو کبھی بہو کے کبھی بہیں کے روپ میں تو کبھی بیوی کے روپ میں کبھی سنجیدگی میں تو کبھی مذاق میں ہمارے اطراف میں نجانے کتنی ہی نگوڑ ماریاں بس رہی ہیں لیکن شاید کسی نے آجتک یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ جسے اس لفظ سے پکارا جاتا ہے اس پر کیا گزرتی ہے کیا اس کی عزت نفس نہیں کچلی جاتی ہوگی اور یہ کس کے لئے کہا جاتا ہے اس کے لئے جس کا خمیر خدمت ، محبت برداشت اور ایثار سے گندھا ہوا ہوتا ہے لیکن وہ کچھ نہیں بولتی خاموش رہتی ہے اور کسی مشین کی طرحہ سے کبھی اپنے لئے بولنے کی کوشش نہیں کرتی کبھی آواز آتی ہے "بیٹی ذرا بھائی کو ٹھنڈا پانی تو لادے دیکھ کیسا تھکا ہوا آیا ہے یونیورسٹی سے" لیکن اسے تو کوئی پانی نہیں پلاتا ، کبھی آواز آتی ہے "اری او ذرا ابّا کے لئے کھانا تو لے آ جب دیکھو کتاب میں گھسی رہتی ہے" لیکن کبھی اس کے لئے تو کسی نے کھانا نہیں نکالا تو کبھی آواز آتی ہے "کیا مصبیت ہے کدھر گئے میرے کپڑے ایک چیز اس گھر میں جگہ پر نہیں ملتی کیا کرتی ہو تم ذرا ایک کپڑے تو جگہ پر نہیں رکھ سکتیں" آخر صاحب بہادر پورا دن محنت کر کے گھر لوٹے ہیں احسان ہے انکا اور اسکا کیا جو اپنے شوھر اور گھر کے لئے جاب بھی کرتی ہے گھر آکر بچوں کے اور گھر والوں کے لئے کھانا بھی بناتی ہے گھر کی صفائی بھی کرتی ہے غرض سب کے کام کرتی ہے اور سب کی باتیں بھی سنتی ہے اس کے میکے والے اس کے شوھر کو اچھا سمجھیں یہ بھی اس کی ہی ذمہ داری ہے اور اس کے سسرائیلی معاف کیجئے گا سسرالی خوش رھیں یہ بھی اس کی ہی ذمھ داری ہے لیکن اسے خوش رکھنا کس کی ذمھ داری ہے؟

    ہوسکتا ہے آپ میں سے بہت سے بہن بھائی میری بات سے اتفاق نہ کریں لیکن میں نے وہی کچھ کہا جو اپنے اطراف میں دیکھا لیکن یہ بھی ضروری تو نہیں کہ جو کچھ ہم نے دیکھا نہ ہو وہ ہوتا بھی نہ ہو آئیے آپ کو کچھ دکھاتے ہیں-

    میرا گھر شہر کے ایک خوبصورت علاقے میں ہے ابھی کچھ دن ہوے میرے گھر کے برابر میں ایک نیا گھر بنا ہے جس پر بڑے بڑے حروف سے لکھا ہے "قصر ایمان" یہ ایمان کون ہے جس کے نام پر یہ گھر ہے آئیے آپ کو ایمان سے ملواتے ہیں،

    میں نے ڈور بیل بجائی لیکن دروازہ نہ کھلا مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے گھر میں کچھ شور سا ہے جیسے کوئی بہت اونچی آواز میں بول رہا ہو مجھے لگا جیسے میں غلط وقت پر آگیا ہوں میں مڑا ہی تھا واپس پلٹنے کے لئے کہ ایک دم سے دروازہ کھل گیا اور ایمان میرے سامنے کھڑی تھی لیکن ایک لمحے کے لئے میرا دل دہل کر رہ گیا کہ جب میں نے اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھے مجھے نہیں یاد کہ کبھی میں نے اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھیں ہوں میں نے ہر مشکل اور تکلیف پر ہمیشہ اسے صبر اور شکر ہی کرتے دیکھا میں نے اس سے پوچھا "ایمان خیر تو ہے نا" تو جواب میں اس نے صرف اتنا کہا "آپ اندر آجائیں بھائی " میں اندر گیا تو ایک شور مچا ہوا تھا گھر میں صرف وقار جو کہ ایمان کا شوھر ہے اس کی آواز گونج رہی تھی پورے گھر کو سانپ سونگھا ہوا تھا بہت ہی حیرت کی بات تھی نا کیا سورج مغرب سے نکلا تھا آج وقار بولا تھا جس کی کبھی کسی بھی نا انصافی پر آواز ہی نا نکلتی تھی جب سے وہ ایمان کو شادی کر کے اس گھر میں لایا تھا اس نے کبھی ایمان کو سپورٹ نہیں کیا تھا کتنی ہی خدمت گزاریوں کے جواب میں بھی جب ایمان پر طنز کے تیر چلاے جاتے وہ خاموشی ہی اختیار کِیے رکھتا اور وہ اس گھر میں ہر ایک کے لئے سب سے کمزور حدف تھی وقار کی آمدنی بہت واجبی سی تھی جس کی بنا پر ایمان کو جاب کرنی پڑی اب اس پر دھری ذمہ داریاں تھیں لیکن کبھی کسی نے اس کا خیال نہیں کیا لیکن میں نے اسے ہمیشہ مسکراتے ہی دیکھا میں نے بارہا اس سے پوچھا ایمان آخر تم کس مٹی کی بنی ہو کبھی تو بولو تو وہ صرف مسکرا کر رہ جاتی کبھی گلہ نہیں کیا پر آج وہ روئی تھی کیوں ؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں پورے گھر میں وقار کے گرجنے کی آواز گونج رہی تھی " نہیں کرے گی ایمان کوئی کام اس وقت وہ بھی انسان ہے کوئی مشین نہیں میں اس گھر میں بیوی لے کر آیا تھا ماں کوئی نوکرانی نہیں اس کی بھی خواہشات ہیں جن کے بارے میں کبھی میں نے نہیں سوچا لیکن اب اس کی ہر خواھش میں پوری کروں گا اسے اس کا وہ جائز مقام اور حیثیت دوں گا جس کی وہ حقدار ہے اور اسے کبھی نہیں ملا ' پھر وہ اپنی ماں سے مخاطب ہوا "ماں آپ کی اور ابّا کی خدمت کرنا میری اور جرار کی ذمہ داری ہے ہماری بیویوں کی نہیں اور ایمان اگر آپ لوگوں کی خدمت کرتی ہے تو یہ اسکا احسان ہے میرے اوپر لیکن اپنا یہ فرض میں خود پورا کروں گا میں نے فیصلہ کرلیا ہے میں الگ گھر میں شفٹ ہو رہا ہوں آپ کا جب تک جی چاہے یہاں رہیے اور جب جی چاہے ہمارے پاس لیکن اب میں ایمان کے خلاف کوئی بات نہیں سنوں گا ' یہ تھی وہ بات جس نے ایمان کی آنکھوں میں آنسو بھر دیے تھے میں نے کہا بیوقوف یہ تو خوش ہونے کی بات ہے تو بولی "بھائی یہ خوشی کے آنسو ہی تو ہیں آپ نے سنا ہوگا نا

    بہت زیادھ دکھ میں بھی ہنس دیتا ہے انسان
    بہت خوشی میں بھی تو آنکھیں ہو جاتی ہیں نم

    تو آج وقار نے میری آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھر دیے ہیں مجھے ان سے کوئی گلہ اور شکایت نہیں وہ میرے شوھر ہی نہیں میرا فخر اور میرا وقار ہیں " اور آج میں بھی بہت خوش تھا آج الله نے اسے اسکے صبر اور خدمت کا صلہ دیا تھا اور یہ سوچ رہا تھا کیسا دل دیا ہے الله نے ان عورتوں کو اتنا کچھ سہا ایمان نے لیکن جب پہلی بار وقار اس کے لئے بولا تو وہ سب کچھ ہی تو بھول گئی وقار نے میرے کہنے پر میری ہی مدد سے کچھ کام شروع کیا تھا اور الله کی برکت سے اب وہ بہت اچھا کما رہا تھا لیکن میں نے اسے منع کیا تھا کہ ابھی کسی کو گھر پر کچھ نا بتاے میرے ہی کہنے پر اس نے قصر ایمان بنوایا تھا یہ بہت ضروری تھا وقار اچھا انسان تھا لیکن اس کی مالی کمزوری نے اسے کمزور کردیا تھا کہ ہمارے معاشرے میں تو یہ ہے کہ

    جن کے آنگن میں امیری کا شجر لگتا ہے
    ان کا ہر عیب زمانے کو ہنر لگتا ہے

    کیا ہیں یہ عورتیں جو ہر روپ میں خدمت ہی کرتی ہیں اگر رات کو دیر سے کھانا دے تو صاحب کے ماتھے پر بل پڑجاتے ہیں زبان میں زہر اور کڑواہٹ آجاتی ہے ایک لمحے کو بھی تو یہ خیال نہیں آتا کہ یہ عورت یہ سویرے سے جو کام میں لگتی ہے یہ بھی تو تھک گئی ہوگی کبھی اسکی طبیت پوچھنے کا خیال نہیں آتا اور گھر کے کام کی مثال تو ایسی ہی ہے کہ ایک ایک موتی دھاگے میں پرویا جائے اور رات کو دھاگے میں گرہ لگانا بھول جائے تو کیسے وہ سارے میں پھیل جاتے ہیں ایسے ہی گھر کے کام پھیل جاتے ہیں ہمیں انکا ہر روپ میں خیال رکھنا چاہیے حاکمیت نہیں کرنی چاہیے میری جان جلتی ہے جب کوئی کسی لڑکی کو آنے والے کل کے اچھا ہونے کی دعا دیتا ہے تو ارے پہلے اسکا آج تو اچھا کرو،اسے بھی تعلیم کے حصول کے وہی سہولیات دو جو اپنے بیٹوں کو دیتے ہو ،اسکا بھی ایسے ہی خیال کرو جیسا کہ ہم اس سے اپنے لئے چاہتے ہیں ،میں اپنی بیوی سی بہت محبت کرتا ہوں لیکن کبھی اسے کھانا نہیں نکل کر دیا کبھی کتچن میں اسکا ہاتھ نہیں بٹایا کبھی اسکے کپڑے پریسس کر کے نہیں دیے ، کیوں کیا اس میں کوئی شرم کی بات ہے ؟ نہیں نا اور اگر میں ایسا نہیں کرسکتا تو اسے سپورٹ کر کے اس کا مدد گار تو بن سکتا ہوں نا بنا اس کے بولے اس کی بات سمجھ کر اسکی خواہشات تو پوری کر سکتا ہوں نا لیکن نہیں میں ایسا نہیں کروں گا نا جانے میری سوچ اور عقل کو کیا ہوا ہے ایک بیٹی،بہن،بیوی صرف پیار کے دو بول اور تحفظ ہی تو چاہتی ہے جن کی دنیا ہم سے ہی شروع ہوتی ہے اور ہم پر ہی ختم ہو جاتی ہے

    ایمان کی مختصر سی کہانی بیان کرنے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ یہ باور کرایا جا سکے کہ عورت جو شادی سے پہلے اپنے گھر والوں کی خدمت کرتی ہے اور سب اس پر حکم چلاتے ہیں اور شادی کے بعد اپنے سسرال والوں کی خدمت کرتی ہے اور باتیں سنتی ہے اور اولاد کی بھی خدمت کرتی ہے تکلیف اٹھاتی ہے اور جواب میں وہ صلہ نہیں پاتی جس کی وہ حقدار ہے تو اس کی عزت کرو ہر روپ میں اسے تحفظ دو ہر روپ میں اور انھیں وہ مقام دو جس کا حکم الله اور اس کے رسول نے دیا ہے میری گارنٹی ہے کہ یہ دنیا جنت بن جائے گی

    اللہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمایے

    آمین


    sigpic3181 5 - Nigor Mari ( نگوڑ ماری  )

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    umda tehreeh likhi hai
    ameen

    eq2hdk - Nigor Mari ( نگوڑ ماری  )

  3. #3
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    khobsorratt





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    nice sharing

  5. #5
    Join Date
    Dec 2010
    Location
    Pindi
    Age
    31
    Posts
    24,015
    Mentioned
    246 Post(s)
    Tagged
    6079 Thread(s)
    Thanked
    15
    Rep Power
    21474868

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    zabardast

    Team A bhi bohot umda likhti hai
    mera libas hai tu zps3e44c641 - Nigor Mari ( نگوڑ ماری  )

  6. #6
    pakeeza's Avatar
    pakeeza is offline ~αттιтυ∂є ιz му ℓαηgυαgє~
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    ¢αηα∂α
    Posts
    6,267
    Mentioned
    20 Post(s)
    Tagged
    1509 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    2259167

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    Quote Originally Posted by DexteR View Post
    zabardast

    Team A bhi bohot umda likhti hai
    dexter ko lesson bht jaldi yaad ho jata ha


    dxctg0 - Nigor Mari ( نگوڑ ماری  )

  7. #7
    Join Date
    Jan 2011
    Location
    gujranwala
    Posts
    31
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    nice sharing

  8. #8
    Join Date
    Jun 2011
    Location
    China
    Posts
    4,833
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    9237 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474847

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    bht umdah
    Zindagi tu apnay he qadmun pe chalti hay Faraz
    Auron k Sahary tu Janazy utha kartay hain

  9. #9
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    umdaa

  10. #10
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    dubi
    Posts
    18
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    5 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: Nigor Mari ( نگوڑ ماری )

    nice thankxxxxxxxxx

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •