Results 1 to 4 of 4

Thread: Mouat Ek Nahi Do Hain

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default Mouat Ek Nahi Do Hain


    موت ایک نہیں دو ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پتہ نہیں کبھی کبھی مجھے لگتا ہے جیسے موت ایک نہیں ہے۔موت دو ہیں۔جب موت کی پیدائیش کا وقت آیا تو وقت کی کوکھ سے دو وجود نکلے۔دونوں جڑواں ہو کر بھی ایکدوسرے سے بہت مختلف تھے۔ایک کے اندر بہت سکون تھا جیسے کوئی ٹھنڈا گلیشئر ہو اور دوسرا پگھلتا ہوا لاوا۔ حق کی جانب سے جب ذمہ داری دینے کا وقت آیا تو سکون والے کو ذمہ داری دی گئی۔دوسرا جان تو گیا کہ وہ اس قابل نہیں ہے مگر تھا وہ لاڈلا تو اسنے ایک رعایت اپنے لئے بھی مانگ لی۔

    ’’مجھے وقت سے پہلے مارنے کا اختیار دے دو۔‘‘

    ’’وقت سے پہلے کون مار سکتا ہے؟ ‘‘تبسم ہوا

    ’’موت پیدا کرنے والاوقت جیسے نوخیز کی طرازیوں کا غلام نہیں ہو سکتا۔‘‘

    ’’جاؤ تمہیں مہلت دی؟‘‘ایک الوہی مسکراہٹ کے جلو میں ایک نئے موت بانٹنے والے نے جنم لیا۔

    میں اسکے بارے میں زیادہ نہیں جانتا پرمجھے لگتا ہے کہ وہ نیچرل موت کو کبھی پسند نہیں کرتا ہو گا۔وہ یقیناًچاہتا ہو گا کہ لوگوں کو اس وقت سے بہت پہلے پکڑ سکے۔تو وہ مختلف طریقے استعمال کرتا ہے۔کبھی سونامی آتے ہیں اور ایک ہی لمحے میں لاکھوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور کبھی وہ ایک موٹرسایکل سوارکے دل میں پنپنے والی بیکار خواہش بن جاتا ہے کہ کیوں نہ اس موٹرسائیکل کو ایک پہیے پر دوڑایا جائے۔وہ ہر گھڑی آپ کو پھانسنے کی کوشش کرتا ہے اور ایسے بازی گر سے بچ نکلنا اپنے آپ میں ایک معجزہ ہے۔تو مجھے کہنے دیں کہ بوڑھی عمر تک پہنچ جانا ایک بہت بڑی achievement ہے۔میں تو سمجھتا ہو ں کہ اسے ہی انسانیت کا سب سے اہم مقصد قرار دے دینا چاہیے۔جیسے کہ آپ کسی بچے سے پوچھتے ہو کہ وہ بڑا ہو کر کیا بننا چاہتا ہے تو اسے بلا جھجک کہ ڈالنا چاہیے کہ وہ بوڑھا ہونا چاہتا ہے اور باقی کی سب چیزیں بیچ میں ہی آ جائیں گی۔

    پہلی چیز یہی ہے کہ surviveکیا جائے۔وقت حاصل کیا جائے۔لیکن ہم انسانوں کو تو idealsسے جنون کی حد تک لگاؤ ہے اور نہ جانتے ہوئے شائید ہم ہمیشہ حقیقت کی طاقت کو جھٹلاتے چلے آئے ہیں۔ہمارے لئے زیادہ اہم ہے کہ ہم ایک بھرپور وقت گذاریں نہ کہ صرف وقت گذاریں۔اہم یہ ہے کہ کسی مقصد کیلئے زندگی گذاری جائے نہ کہ صرف زندہ رہا جائے۔میں نہیں جانتا کہ ان تصورات نے وہ سب کچھ حاصل کرنے میں ہماری کتنی مدد کی ہے جو اس ا نسانیت نے اب تک حاصل کیا ہے۔کیونکہ میرے لئے over-achievment بھی اتنی ہی pathaticہے جتنی کہ under-achievement۔جیسے کہ ایک امیر آدمی اپنے کمائے گئے پہلے ملین کے ساتھ کیا کیا نہیں کر پائے گا۔اور اب سوچیں کہ جب وہ پہلی بار billionaire بنے گا تو کیا کرے گا۔نو سو ننانوے ملین سے بلین ہونا اگر چہ مقدار میں اتنی ہی رقم ہے جتنی پہلی ملین کے وقت تھی لیکن اب ایک بھی ایسی چیز نہیں ہو گی جو اسے یہ ملین لا کردے سکے۔شائید واحد چیز یہی ہو گی کہ اسکا نام امراء کی اس فہرست میں آ جائے گا جو بلین اپنے پاس رکھتے ہیں۔مگر کیا یہ کافی ہے؟وہ پیسے کماتا ہی کیوں ہے اگر پیسہ اس کی ضروریات اب پوری کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا؟وقت کے ساتھ کہیں رستے کی بھول بھلیوں کے بیچ اسنے راستے کو ہی منزل سمجھ لیا اور پھر اس خودساختہ منزل سے اتنا جنون کی حد تک منسلک ہوا کہ اسکی پوری زندگی ہی اپنا مطلب کھو بیٹھی۔تو یہ مقاصد اچھی چیز ہوتے ہیں ا س وقت تک جب تک یہ آپ کو زندہ رہنے میں مدد دیں اور آپ کی آنے والی نسلیں پھل پھول سکیں۔۔۔۔۔لیکن زندگی سے بعید مقاصد کیلئے چیزیں کئے جانا مہمل سی بات ہے۔آرٹ محض آرٹ کے لئے ایک منافقانہ دلیل ہے۔ہر چیز زندگی کے لئے ہے اور یہی اصل کہانی ہے۔

    میں مانتا ہوں کہ ہو سکتا ہے کہ یہاں میں بہت قائل کر دینے والی بات نہیں کر پا رہا ہوں۔ہو سکتا ہے کہ لوگ میری اس دلیل سے اتفاق نہ کریں کہ زندگی کا اصل مقصد بوڑھا ہونا ہے۔میں ابھی سے دیکھ سکتاہوں کہ میرے قارئین کی آنکھوں میں بے اعتمادی ہے اور انکے سر بڑی بے چینی سے’’ نہیں‘‘ کیلئے ہل رہے ہیں۔وہ کہ رہے ہیں ’’ا س آدمی نے ساری زندگی دلیل کی تلوار گھمائی ہے اور اب یہ اپنی ہی دلیل کا قیدی بن چکا ہے۔۔۔۔۔جو تلوار سے جیتا ہے وہ تلوار سے مرے گا۔۔۔۔۔۔ہر دلیل اصل میں ایک trap ہوتی ہے اور یہ شخص جو ساری زندگی یہ جال بناتارہا اور انہیں مکمل کرنے کیلئے جاتارہا اب ایسی دلیل تخلیق کر چکا ہے جس سے یہ خود ہی نہیں نکل پائے گا۔‘‘شائید کچھ لوگ ایک منٹ کیلئے خاموشی اختیار کریں اور ہیٹ اتار کر مجھ پر افسوس کریں اور یاد کریں کہ کیسے ایک شخص شہیدِ دلیل ہو گیا۔

    سید اسد علی کی کتاب برفاب لمحوں میں محبت سے ایک اقتباس
    Last edited by Hidden words; 04-08-2012 at 11:50 PM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2010
    Location
    Mystic falls
    Age
    29
    Posts
    52,044
    Mentioned
    326 Post(s)
    Tagged
    10829 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474896

    Default re: Mouat Ek Nahi Do Hain

    zabardast

    eq2hdk - Mouat Ek Nahi Do Hain

  3. #3
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default re: Mouat Ek Nahi Do Hain

    wah...
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - Mouat Ek Nahi Do Hain

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


  4. #4
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default re: Mouat Ek Nahi Do Hain

    bht khoob

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •