Results 1 to 2 of 2

Thread: Kishor Kumar

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    125,914
    Mentioned
    840 Post(s)
    Tagged
    9270 Thread(s)
    Thanked
    1181
    Rep Power
    21474971

    Thumbs up Kishor Kumar

    kishore kumar - Kishor Kumar


    فنکار کبھی مرتے نہیں وہ اپنے فن میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ گلوکار اور ادکار کشور کمار کوہم سے جدا ہوئے دو عشروں سے زیادہ عرصہ بیت گیا لیکن وہ آج بھی اپنے مدھر گیتوں کی وجہ سے لوگوں کہ ذہنوں میں محفوظ ہیں ۔ آج اس فنکار کی اکیسویں برسی منائی جا رہی ہے ۔

    کشور کمار 4 اگست 1929ء کو مدھیا پردیش میں ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک وکیل تھے اور کشور اپنے 4 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کے دونوں بڑے بھائی اشوک کمارانوپ کمار فلمی دنیا سے وابستہ تھے لہذا اس لئے انہوں نے بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی دنیا میں قدم رکھا اور کیرئیر کا آغاز 1948ء میں بمبئی ٹا کیز کی فلم ضدی میں پہلا گانا گانے سے کیا۔ بطور اداکار ان کی پہلی فلم اندھولن تھی جو 1951ء میں ریلز ہوئی۔
    1954ء میں انہوں نے بمل رائے کی نوکر میں ایک بے روزگار نوجوان کا کردار ادا کیا۔ ان کی مشہور فلموں میں نیو دہلی ، آشا ، جھمرو ، ہاف ٹکٹ ، چلتی کا نام گاڑی تھیں تاہم فلم پڑوسن میں نبھائے گئے ایک کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔ انہوں نے لگ بھگ 81 فلموں میں بطور اداکار کام کیا اس کے علاوہ وہ 1969ء میں فلم ارادھنا کے لیے بہترین گلوکار کا فلم فیر ایورڈ بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ گائیکی کے ساتھ ساتھ کشور نے فلمسازی میں بھی قدم رکھا اور 1970 کے بعد تقریبا بارہ فلمیں بنائیں جن کو کامیابی حاصل نہ ہو سکیں۔

    کشور کمار نےاداکارہ مدھو بالا اور لینا چندروارکرسے شادیاں کیں۔ مدعو بالا سے ان کی دوستی مشہور رہی اورپھر یہ دوستی پیار میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کر لی تاہم انھیں خوشیاں نصیب نہ ہو سکیں اور 36 سال کی کم عمری میں مدھوبالا تپِ دق کے مرض میں انتقال کر گئیں۔ان کی بیماری کے دوران کشور کمار نے ان کی آخری وقت تک دیکھ بھال کی اور بالآخرآج سے 21سال پہلے اس عظیم گلوکار اور ادکار نے 14 اکتوبر1987میں اس دنیا سے منہ موڑ لیا ۔
    صرف آواز نہیں ، لفظ بھی مقفل ہیں مرے

    سوچ میں ہوں کہ اب تجھ کو پکاروں کیسے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    manchester
    Age
    32
    Posts
    11,319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    49 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474857

    Default Re: Kishor Kumar

    nice

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •