Results 1 to 2 of 2

Thread: کون ہوں ، کیوں زندہ ہوں سوچتا رہتا ہوں

  1. #1
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    snow کون ہوں ، کیوں زندہ ہوں سوچتا رہتا ہوں

    کون ہوں ، کیوں زندہ ہوں سوچتا رہتا ہوں
    خوابوں کی دنیا میں جاگتا رہتا ہوں


    رنگ اور خوشبو سے دھندلائے راستوں میں
    ہوا کی انگلی تھام کے چلتا رہتا ہوں


    آوازوں کی گٹھری سر پہ اٹھائے ہوئے
    خاموشی کے زینے پر چڑھتا رہتا ہوں


    جہاں سے میرے جسم کو ایک دن اُگنا ہے
    میں اس بانجھ زمین کو ڈھونڈتا رہتا ہوں


    آنکھوں کی عریانی سے بچنے کے لیئے
    نئے نئے ملبوس پہنتا رہتا ہوں


    صبح و شام ہوا کی اندھی لہروں میں
    ذرہ ذرہ ہو کے بکھرتا رہتا ہوں


    سوئی ہوئی راہوں میں تنہا چاند کے ساتھ
    ساری ساری رات بھٹکتا رہتا ہوں


    لوحِ جہاں پر بنتی بگڑتی تحریریں
    دیکھتا رہتا ہوں اور سوچتا رہتا ہوں


    جسم وجاں کی دھوپ سے جلتے صحرا میں
    اپنا سایہ اوڑھ کے چلتا رہتا ہوں




    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - کون ہوں ، کیوں زندہ ہوں سوچتا رہتا ہوں

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  2. #2
    Join Date
    May 2010
    Location
    Karachi
    Age
    22
    Posts
    25,472
    Mentioned
    11 Post(s)
    Tagged
    6815 Thread(s)
    Thanked
    2
    Rep Power
    21474869

    Default Re: کون ہوں ، کیوں زندہ ہوں سوچتا رہتا ہوں

    wah............
    tumblr na75iuW2tl1rkm3u0o1 500 - کون ہوں ، کیوں زندہ ہوں سوچتا رہتا ہوں

    Hum kya hain

    Hmari Muhabatayn kya hain
    kya chahtay hain
    kya patay hain..

    -Umera Ahmad (Peer-e-Kamil)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •