Results 1 to 3 of 3

Thread: Zara Dihan Den Please Shayad Apko Kuc Seekhne Ko Mil Jaye

  1. #1
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    candel Zara Dihan Den Please Shayad Apko Kuc Seekhne Ko Mil Jaye

    ذرا دھیان دیں پلیز شاید آپ کو کچھ سیکھنے کو مل جائے !!!

    امریکہ کی ایک ریاست میں ایک ماں نے اپنے بچے کے خلاف مقدمہ کیا کہ میرے بیٹے نے گھر میں ایک کتا پالا ہوا ہے، روزانہ چار گھنٹے اس کے ساتھ گزارتا ہے، اسے نہلاتا ہے، اس کی ضروریات پوری کرتا ہے، اسے اپنے ساتھ ٹہلنے کے لئےبھی لے جاتاہے' روزانہ سیر کرواتا ہے اور کھلاتا پلاتا بھی خوب ہے اور میں بھی اسی گھر میں رہتی ہوں لیکن میرا بیٹا میرے کمرے میں پانچ منٹ کے لئے بھی نہیں آتا، اس لئے عدالت کو چائیے کہ وہ میرے بیٹے کو روزانہ میرے کمرے میں ایک مرتبہ آنے کا پاپند کرے۔ جب ماں نے مقدمہ کیا تو بیٹے نے بھی مقدمے لڑنے کی تیاری کرلی۔ ماں بیٹے نے وکیل کرلیا دونوں وکیل جج کے سامنے پیش ہوئے اور کاروائی مکمل کرنے کے بعد جج نے جو فیصلہ سنایا ، ملاحظ کیجئے۔

    "عدالت آپ کے بیٹے کو آپ کے کمرے میں5 منٹ آنے پر مجبور نہیں کر سکتی کیونکہ ملک کا قانون ہے جب اولاد 18 سال کی ہو جائے تو اسے حق حاصل ہوتا ہے کہ والدین کو کچھ ٹائم دے یا نہ دے یا بالکل علیحدہ ہو جائے
    رہی بات کتے کی - تو کتے کے حقوق لازم ہیں جنہیں ادا کرنا ضروری ہے البتہ ماں کو کوئی تکلیف ہو تو اسے چائیے کہ وہ حکومت سے رابطہ کرے تو وہ اسے بوڑھوں کے گھر لے جائیں گے اور وہاں اس کی خبرگیری کریں گے"۔

    یہ وہ متعفن اقدار ہیں جن کے پیچھے ہمارے بہت سے لوگ اندھا دھند بھاگ رہے ہیں۔ یقین کریں ہمارے معاشرے میں بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت جیسی اعلیٴ روایات ہماری اسی مغربی تقلید کی دجہ سے ہی دم توڑ رہی ہیں۔

    ماں باپ اپنی اولاد سے بے غرض ہو کر پیار کرتے ہیں لیکن بعض بدقسمت بچے صرف اپنی غرض کے لئے والدین کو استعمال کرتے ہیں ! اگر آپ میں سے کسی سے ایسی غلطی ہو گئی ہو اور آپ کے والدین ابھی حیات ہیں تو پلیز ان سے معافی مانگ لیجئے تاکہ آپ کی دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں !

    یاد رکھیں جو انسان اپنے والدین کی قدر نہیں کرتا وہ اپنی اولاد کے ہاتھوں زیادہ بڑے دکھ اٹھاتا ہے ! اگر اس کہانی میں آپ کو کسی طرح سے بھی چاہے چھوٹی سی بھی اپنی جھلک دکھائے دے تو پلیز اور وقت ضایع نہ کریں اور اپنے والدین کو راضی کر لیں ، ماں باپ معاف کر ہی دیتے ہیں !

    اپنی ماں کو کبھی مت رلانا پلیز ، ماں راضی تو رب راضی
    Last edited by Hidden words; 04-08-2012 at 10:41 PM.

  2. #2
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Thanked
    6
    Rep Power
    21474903

    Default re: Zara Dihan Den Please Shayad Apko Kuc Seekhne Ko Mil Jaye

    saii kahaa





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  3. #3
    Join Date
    Aug 2011
    Location
    SomeOne H3@rT
    Age
    31
    Posts
    2,331
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    825 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    429507

    Default re: Zara Dihan Den Please Shayad Apko Kuc Seekhne Ko Mil Jaye

    psnd krny ka bht bht shukriya

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •