Results 1 to 5 of 5

Thread: برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

  1. #1
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    UK Rusholme
    Posts
    191
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    asking برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

    متحدہ عرب امارات میں قائم دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ میں مقیم افراد کا کہنا ہے کہ دنیا کے بلند ترین ٹاور میں رہنے کا فائدہ یہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے آسان پتہ ہے ۔

    برج خلیفہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ہے۔ اس بلند ترین عمارت کی لمبائی آٹھ سو اٹھائیس میٹر یعنی ستائیس سو سترہ فٹ بتائی جاتی ہے۔ یہ عمارت ایک سو ساٹھ منزلوں پر مشتمل ہے۔

    اس ٹاور میں قائم منزلوں کو اس انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ اوپر والی منزلوں کو رہائشی فلیٹس کے لیے مختص کیا گیا ہے ، درمیان میں مختلف اداروں کے دفاتر قائم ہیں جبکہ نچلی منزلوں میں فائیو سٹار ہوٹل اور ریسٹورنٹس واقع ہیں۔

    تقریباً دو سال قبل تعمیر ہونے والی اس عمارت میں پاکستانی اور ہندوستانی خاندان بھی رہائیش پزیر ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ برج خلیفہ میں چار سے پانچ کے قریب پاکستانی خاندان مقیم ہیں جبکہ ہندوستانیوں کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے۔

    ان رہائشیوں میں پنڈ دادن خان ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے ایک پاکستانی نژاد کنیڈئین شہری عارف مرزا بھی شامل ہیں جو پچھلے دو سالوں سے برج خلیفہ میں فیملی سمیت مقیم ہیں۔ وہ تجارت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ برج خلیفہ میں رہنا ان کو ’اس لیے پسند ہے کیونکہ یہ دنیا کا سب آسان پتہ ہے جسے ہر ملک کا شہری با آسانی ڈھونڈ سکتا ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کو یہ بتاتے ہیں کہ برج خلیفہ میں رہتے ہیں تو ان کےلیے یہی کافی ہے اور مزید بتانے کی ضرورت پیش نہیں آتی کیونکہ دنیا کے تقریباً تمام پڑھے لکھے افراد کو اس عمارت کے بارے میں بخوبی معلوم ہے۔

    ان کے بقول اس عمارت کو تجارت پیشہ افراد کےلیے ایک بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے کیونکہ بڑے بڑے تاجر یا تو خود یہاں رہتے ہیں یا پھر اس بلڈنگ میں واقع ہوٹلز میں مقیم ہوتے ہیں۔

    انٹرنیٹ سے لی گئی معلومات کے مطابق برج خلیفہ میں دنیا کا سب سے محفوظ اور تیز ترین لفٹ کا سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ اس میں آگ سے محفوظ رہنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔

    اس بلڈنگ کو زلزلے سے بھی محفوظ بنایا گیا ہے اور آسمانی بجلی سے بھی یہ عمارت متاثر نہیں ہو سکتی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت کو اس جدید طرز سے تعمیر کیا گیا ہے کہ اگر کوئی جہاز اس کو ٹکر بھی مارے تب بھی یہ عمارت ایک دم سے نہیں گرے گی بلکہ اس میں ایسا نظام موجود ہے کہ یہ عمارت سپرنگ کی طرح دور جاکر پھر اپنی جگہ پر واپس آجائے گی ۔

    دو سال پہلے جب اس عمارت کو پہلی مرتبہ عام لوگوں کےلیے کھولا گیا تو ان دنوں یہاں فلیٹ فروخت یا کرائے کےلیے دستیاب نہیں تھے، اگر فلیٹ یا دفتر کےلیے جگہ موجود بھی تھی تو قیمتیں اتنی زیادہ تھیں کہ بڑے بڑے سرمایہ داروں کےلیے بھی اس کو رکھنا مشکل تھا لیکن اب عالمی کساد بازاری نے جہاں مجموعی طور پر متحدہ عرب امارات پر منفی اثرات چھوڑے ہیں وہاں اس کی اثر سے دنیا کی یہ بلند ترین عمارت بھی نہیں بچ سکی ہے۔ آجکل یہاں دو کمروں کا فلیٹ آٹھ سے دس ہزار ریال ماہانہ یعنی دو سے ڈھائی لاکھ روپے کے کرائے پر دستیاب ہے حالانکہ پہلے یہ کرائے ستر سے اسی ہزار ریال ہوا کرتے تھے۔ یہاں کچھ ایسے فلیٹس بھی ہیں جن کے کرائے لاکھوں ریال تک بتائے جاتے ہیں۔

    برج خلیفہ کے بارے میں متحدہ عرب امارات میں لوگوں کے درمیان طرح طرح کے خیالات بھی پائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اس عمارت کی وجہ سے یو اے ای کا پوری دنیا میں نام لیا جاتا ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس عمارت کا تعمیر ہونا اس ملک کےلیے بدبختی کی علامت ثابت ہوا ہے کیونکہ ان کے بقول جب اس بلڈنگ کی تعمیر شروع ہوئی تو امارات میں معاشی بحران پیدا ہوا۔


    2010 09 01 22 18 37 2 1278824923 khach san choc troi 10 - برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

  2. #2
    Join Date
    Apr 2010
    Location
    kahyyyyyyyy doooooooor
    Age
    36
    Posts
    2,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    304 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474846

    Default Re: برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

    zaberdst sharing informative
    wkigi1 - برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

  3. #3
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    UK Rusholme
    Posts
    191
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

    Quote Originally Posted by kaka mana View Post
    zaberdst sharing informative
    shukriya

  4. #4
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

    jo b kaho building mast banai hai

    thanks for info /up

  5. #5
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    Far Away
    Posts
    14
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: برج خلیفہ: دنیا کا سب سے آسان پتہ

    Zaberdast
    ”I want to own something that really reflects me as a person. Something like a Mirror.”

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •