Results 1 to 4 of 4

Thread: ’حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دیں‘

  1. #1
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    UK Rusholme
    Posts
    191
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default ’حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دیں‘

    ’حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دیں‘


    امریکی کانگریس میں پاکستان کے قبائلی علاقوں اور افعانستان میں فعال شدت پسند گروہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروہ قرار دلوانے کے لیے ایک مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے۔

    یہ قانونی بل امریکی نمائندگان کے ایوان کی ہاؤس انٹیلیجنس کمیٹی کے سربراہ مائیک روجرز اور ان کے دو ساتھیوں کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکہ ماضی میں پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی حمایت اور اس کی قیادت کے لیے اپنے زیرِ انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرِستان میں محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرنے کا الزام عائد کرتا رہا ہے تاہم پاکستان شدت پسندوں کو اپنی سر زمین پر محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے الزام کی تردید کرتا ہے۔

    امریکی حکام پاکستان سے بارہا حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کرتے رہے ہیں۔ رواں ماہ ہی امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا نے دورۂ افغانستان کے دوران کہا تھا اسلام آباد حقانی نیٹ ورک کے خلاف ہر صورت میں کارروائی کرے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں شدت پسندوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کے حوالے سے واشنگٹن کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,506
    Mentioned
    1028 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: ’حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دیں‘

    hmm bus baal ki khaal nikalte hain yeh .. osama dhond'ne ae thee mar gaya aab dafa b hon aik k abad aik ajata hai in ke pas reason to stay

  3. #3
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    UK Rusholme
    Posts
    191
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: ’حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دیں‘

    do more inka khabi nahi khtum hoga---ye haqani usa ka nahi india kay dusman hain aur ye do dono intelligence kay sarbeah indian lobby kay supporter hi hain

  4. #4
    Join Date
    Feb 2012
    Location
    USA
    Posts
    39
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    0

    Default Re: ’حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد گروہ قرار دیں‘

    انتہا پسندی کے خلاف جاری بین الاقوامی جدوجہد



    محترم دوست،


    السلام عليکم



    یہ واقعی بہت اہم ہے کہ علاقائی استحکام کا دارومدار افغانستان میں پائیدار سیاسی استحکام پر مبنی ہے۔ موجودہ صورتحال خطےميں ہمارے مشترکہ مقاصد کے حصول میں پاکستان سے اپنا اہم اور کليدی کردار ادا کرنے کا تقاضا کرتی ہے۔ اور اس ليۓ ہم پاکستان سے مسلسل يہ درخواست کرتے رہے ہيں کہ حقانی گرپ سميت ان دہشتگرد تنظيموں کے ٹھکانوں کے خلاف ايکشن ليں جو خطے ميں وہاںسے دہشت گرد حملے کرتے ہيں۔ پاکستان اور افغانستان بارڈر پر جاری ہونے والے سرحد پار حملے پاکستان، افغانستان، اور نيٹو افواج کے درميان بارڈر پر فوری تعاون کی ضرورت کا متقاضی ہے۔




    يہ ذکرکرنا بھی بہت ضروری ہے کہ ان انتہا پسندوں کی تنظیموں کے طرف سے خطرے کو نظر انداز کرنا خطے میں مزید افراتفری اور تباہی کا نتیجہ بن سکتی ہے ۔ اصل میں امریکہ، افغانستان، اور پاکستان تمام ممالک دہشت گردی اور عسکریت پسندی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ خطے ميں دہشت گردی کی لعنت کو شکست دینے اور پائیدار امن یقینی بنانے کے ليۓ ہم تمام اتحادیوں نے جاری بین الاقوامی جدوجہد میں ایک بھاری قیمت ادا کی ہے۔




    ان انتہا پسندوں کے خلاف جاری کوششوں میں ہماری عظیم قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہميں ايک دوسرے پر الزامات لگانےکا کھیل بند کرنا ہوگا اور اپنے تمام وسائل خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے وقف کرنا بہت ضروری ہے۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم متحد ہو کر مکمل طاقت کے ساتھ حقانی گروپ جيسے تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائی کريں۔




    تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ









Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •