Results 1 to 3 of 3

Thread: ڈرون کی دورانِ پرواز کامیاب ہیکنگ

  1. #1
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    UK Rusholme
    Posts
    191
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default ڈرون کی دورانِ پرواز کامیاب ہیکنگ

    ڈرون کی دورانِ پرواز کامیاب ہیکنگ

    03 DRONE20SHOT - ڈرون کی دورانِ پرواز کامیاب ہیکنگ

    امریکی محققین نے داخلی سکیورٹی کے محکمے کی جانب سے دیے گئے چیلنج کے بعد ایک ڈرون طیارے کو دورانِ پرواز ’ہیک‘ کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

    یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ٹیم نے ڈرون کے گلوبل پوزیشننگ نظام پر ’سپوفنگ‘ کی تکنیک سے قابو پایا۔

    اس تکنیک کے تحت ڈرون کو ہیکرز کی جانب سے بھیجا جانے والا سگنل اس کے اپنے جی پی ایس سیٹلائٹ کے سگنل جیسے محسوس ہوئے اور وہ ہیکرز کے قابو میں آ گیا۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ ایران نے دو ہزار گیارہ میں اسی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ کا ڈرون طیارہ اتار لیا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ہیکرز کی یہ کامیاب کوشش ڈرونز کے استعمال میں لاحق خطرات کی نشاندہی کرتی ہے۔

    آسٹن میں واقع یونیورسٹی آف ٹیکساس کی ٹیم میں شامل ٹاڈ ہمفری اور ان کے ساتھیوں نے یونیورسٹی کے ملکیتی ڈرون کے جی پی ایس نظام کو ہیک کیا۔

    امریکی چینل فاکس نیوز کے مطابق انہوں نے اس تکنیک کا مظاہرہ امریکہ کے داخلی سلامتی کے محکمے کے حکام کے سامنے بھی کیا جس میں ایک چھوٹے ہیلی کاپٹر ڈرون کا نظام کنٹرول کیا گیا۔

    روبوٹ ہتھیاروں پر کنٹرول کی بین الاقوامی کمیٹی کے شریک بانی نوئل شارکی کا کہنا ہے کہ اس ہیک کیے جانے والے ڈرون میں عمومی جی پی ایس سگنل استعمال کیا گیا جسے مسافر طیارے بھی استعمال کرتے ہیں۔

    ’ایک ایسے ڈرون کو ہیک کرنا آسان ہے جس کا سگنل محفوظ نہیں بنایا گیا۔ تکنیکی مہارت کا حامل کوئی بھی شخص یہ کام کر سکتا ہے۔ اس پر سات سو پونڈ کے قریب خرچ آئے گا اور بس یہ اتنی سی بات ہے‘۔

    تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’یہ بہت خطرناک بات ہے۔ اگر کسی ڈرون کو جی پی ایس کی مدد سے ہدایات دی جا رہی ہیں تو اسے کسی عمارت سے ٹکرایا جا سکتا ہے یا کہیں گرا کر تباہ کیا جا سکتا ہے یا پھر اسے چرایا جا سکتا ہے‘۔

    نوئل کے مطابق ’اس سے بھی زیادہ خطرناک یہ ہے کہ اس ہیکنگ کا مطلب ہے کہ کسی قابل فرد کے لیے عسکری ڈرونز کے سگنل کو ڈی کوڈ کرنا اور انہیں ہیک کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا۔ اور یہ انتہائی خطرناک ہے کیونکہ وہ انہیں غلط افراد کو بھی مہیا کر سکتے ہیں‘۔

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,507
    Mentioned
    1031 Post(s)
    Tagged
    9706 Thread(s)
    Thanked
    603
    Rep Power
    21474934

    Default Re: ڈرون کی دورانِ پرواز کامیاب ہیکنگ

    hack karke inko hi ura do tab inko ehsas hoga is bat ka

  3. #3
    Join Date
    Jun 2012
    Location
    UK Rusholme
    Posts
    191
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    35 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: ڈرون کی دورانِ پرواز کامیاب ہیکنگ

    app ne mere tarah socha magar ye control washington say hoty hain aur jahan say urtay hain wohan ka location data us may nahi hota

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •