Results 1 to 2 of 2

Thread: محسنؔ روز دُعائیں مانگیں زخمی ہاتوں والے لوگ

  1. #1
    Join Date
    May 2012
    Location
    lhr
    Age
    34
    Posts
    227
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    188 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    6

    Default محسنؔ روز دُعائیں مانگیں زخمی ہاتوں والے لوگ

    جانے اب کس دیس ملیں گے اُنچی ذاتوں والے لوگ؟

    نیک نگاہوں سچّے جذبوں کی سوغاتوں والے لوگ

    پیاس کے صحراؤں میں دُھوپ پہن کر پلتے بنجارو۔!

    پلکوں اوٹ تلاش کرو بوجھل برساتوں والے لوگ

    وقت کی اُڑتی دُھول میں اپنے نقش گنوائے پھرتے ہیں

    رِم جھِم صبحوں روشن شاموں ریشم راتوں والے لوگ

    ایک بھکارن ڈھونڈ رہی تھی رات کو جھوٹے چہروں میں

    اُجلے لفظوں سچّی باتوں کی خیراتوں والے لوگ

    آنے والی روگ رُتوں کا پُرسہ دیں ہر لڑکی کو !

    شہنائی کا درد سمجھ لیں گر باراتوں والے لوگ

    پتھر کُوٹنے والوں کو بھی شیشے جیسی سانس مِلے!

    محسنؔ روز دُعائیں مانگیں زخمی ہاتوں والے لوگ
    Last edited by sooni; 05-07-2012 at 01:57 AM.
    Merey jaisi aankhon walay jab Sahil per aatay hain
    lehrain shor machati hain, lo aaj samandar doob gaya

  2. #2
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    Apne E Ap mein,,,
    Posts
    20,228
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    3230 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474864

    Default Re: محسنؔ روز دُعائیں مانگیں زخمی ہاتوں والے لوگ

    nice


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •