Results 1 to 4 of 4

Thread: آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا

  1. #1
    Join Date
    May 2012
    Location
    lhr
    Age
    35
    Posts
    227
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    188 Thread(s)
    Thanked
    1
    Rep Power
    6

    Default آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا

    ضبط کا عالم جب اِس حد تک تہہ و بالا نہ تھا
    آگ جلتی تھی، مگر اتنا دُھواں اُٹھتا نہ تھا

    اب تو تیری یاد بھی آئے، تو گوُنج اُٹھتا ہے دل
    زندگی میں اس قیامت کا سکوُں دیکھا نہ تھا

    موت آئے گی کہ تو آئے گا، کچھ ہو گا ضرور
    ہجر کی شب، چاند کا چہرہ کبھی ایسا نہ تھا

    میرے معیاروں کی دُنیا ہی بدل دی عشق نے
    اس سے پہلے آدمی اِتنا حسیںِ ہوتا نہ تھا

    تیرے مِلنے کی خوشی سے اشک تھمتے ہی نہیں
    مَیں کسی پیارے کے مرنے پر بھی یوں رویا نہ تھا

    آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا
    مَیں تو خُود اپنے سے بھی بچھڑا تو گھبرایا نہ تھا

    توُ نے مُجھ کو پیار سے دیکھا تو گردش تھم گئی
    ایک لمحہ، اِتنی صدیوں میں کبھی گزرا نہ تھا

    یوں تو جو رنگِ چمن کل تھا، وہی ہے آج بھی
    پھول ماضی میں مگر اس کرب سے کھِلتا نہ تھا

    اب تو کچھ کہنے سے پہلے خُون ہو جاتا ہے دل
    اِتنی شِدّت سے تو مَیں نے آج تک سوچا نہ تھا

    دُھن تو مُجھ کو قیس کی سی تھی، مگر اِس دَور میں
    پھول اتنے تھے، کہ صحرا کو کوئی رستہ نہ تھا

    زندگی میں عُمر بھر یوں تو بھنور پڑتے رہے
    ڈوب کر دیکھا تو پانی اِس قدر گہرا نہ تھا

    آنکھ سے آنسو بھی گِرتا ہے تو بجتی ہے زمیں
    شُکر ہے، دل میں تو اِس شِدّت کا سناّٹا نہ تھا

    غم اُدھورا تھا کہ پَیغامِ اَجل آیا ندیم
    بوند ابھی بھڑکی نہ تھی، پتھر ابھی بولا نہ تھ
    Merey jaisi aankhon walay jab Sahil per aatay hain
    lehrain shor machati hain, lo aaj samandar doob gaya

  2. #2
    Join Date
    Feb 2009
    Location
    City Of Light
    Posts
    26,767
    Mentioned
    144 Post(s)
    Tagged
    10310 Thread(s)
    Thanked
    5
    Rep Power
    21474871

    Default Re: آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا




    3297731y763i7owcz zps9ed156a3 - آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا

    MAY OUR COUNTRY PROGRESS IN EVERYWHERE AND IN EVERYTHING SO THAT THE WHOLE WORLD SHOULD HAVE PROUD ON US
    PAKISTAN ZINDABAD











  3. #3
    Join Date
    Jan 2012
    Location
    Lost...
    Posts
    17,151
    Mentioned
    135 Post(s)
    Tagged
    11596 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    3865501

    Default Re: آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا

    khoob
    Teri ankhon uworiginal - آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا

  4. #4
    Join Date
    Jul 2010
    Location
    Karachi....
    Posts
    31,280
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    6917 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    21474875

    Default Re: آج تیرا اجنبی لگنا قیامت ہو گیا

    Very nicee


    Ik Muhabbat ko amar karna tha.....

    to ye socha k ..... ab bichar jaye..!!!!


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •