Results 1 to 3 of 3

Thread: ترک تعلق کی ممانعت اور بیش بہا مغفرت ۔۔۔

  1. #1
    Join Date
    Mar 2010
    Location
    ممہ کہ دل میں
    Posts
    40,298
    Mentioned
    32 Post(s)
    Tagged
    4710 Thread(s)
    Thanked
    4
    Rep Power
    21474884

    Default ترک تعلق کی ممانعت اور بیش بہا مغفرت ۔۔۔


    السّلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتُہ۔۔۔

    حضرت انس بن مالک اور حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آقائے دوجہاں،. رحمت عالمیاں ، .فضل بیکراں ، .سرور ذیشاں ،. محبوب دلبراں ،. شافع امتاں ،. فخر کون و مکاں ، .وجہ ارض و سماں ، .حامی بے کساں ،. مولائے انس و جاں ،. رہبر رہبراں ، سرور سروراں ،. تاجدار شہاں ، .سیّاح لامکاں ، .چاند کی چاندنی.جن کے رخ سے عیاں ،. کروں کیا کیا.بیاں ،. ان کی میں خوبیاں ، .جو کروں ختم .اپنی.میں. عمر رواں،. پھر بھی پورا نہ ہو. ان کا خوش کن بیاں، .ہو گا ختم یہاں ،. وہ کہاں ، .میں کہاں،. صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان مغفرت نشاں ہے کہ
    بغض نہ رکھو اور نہ کسی سے حسد کرو اور نہ کسی کی غیبت کرو۔ اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی ہو جاؤ۔ اور کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین رات سے زیادہ قطع تعلق کرے۔ کہ دونوں ایکدوسرے کے آمنے سامنے آئیں تو ایک دوسرے سے منہ پھیر لیں۔ اور دونوں میں سے اچھا وہ ہے جو سلام میں پہل کر لے۔۔۔

    صحیح بخاری۔ کتاب الادب۔۔۔

    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہمارے آقا و مولا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ

    بندوں کے اعمال ہفتے میں دو مرتبہ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں ‘ پیر کے دن اور جمعرات کے دن ۔ تو اللہ عزوجل اپنے سب مومن بندوں کو بخش دیتا ہے سوائے ان دو بندوں کے جو ایک دوسرے کے ساتھ کینہ رکھتے ہوں ۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ ان دونوں کو چھوڑ دو ، یا ان کو مہلت دو یہاں تک کہ یہ آپس میں صلح کر لیں۔۔۔

    صحیح مسلم۔ کتاب البر والصلہ والادب۔۔۔


    محترم قارئین۔۔۔ ہمارے میٹھے میٹھے آقا علیہ الصلاہ والسلام کا یہ فرمان پکار پکار کر کہہ رہا ہے کہ

    ہم تو مائل بہ کرم ہیں کوئی سائل ہی نہیں۔۔۔

    مغفرت کی خیرات ہفتے میں دو مرتبہ بٹ رہی ہے۔ لیکن اگر ہم محض آپس کی کدورتوں کی وجہ سے محروم رہ جائیں تو اس سے بڑی بد نصیبی کیا ہو گی۔۔۔ تھوڑا سا غور فرمائیں اور آپس کی رنجشوں کو بھلا کر ایکدوسرے کو معاف کر دیں۔۔۔ تو دور نہیں کہ کل جمعرات کو ہم بخشے ہوئے پھر رہے ہوں۔۔۔ ان شاءاللہ عزوجل۔۔۔

  2. #2
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi/Lahore Pakistan
    Posts
    12,439
    Mentioned
    34 Post(s)
    Tagged
    9180 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    249126

    Default Re: ترک تعلق کی ممانعت اور بیش بہا مغفرت ۔۔۔

    jazzak allah Khair

  3. #3
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Karachi
    Age
    26
    Posts
    753
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    308 Thread(s)
    Thanked
    0
    Rep Power
    6

    Default Re: ترک تعلق کی ممانعت اور بیش بہا مغفرت ۔۔۔

    jazakAllah

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •